۱۴ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۴ شوال ۱۴۴۵ | May 3, 2024
ایم ڈبلیو ایم قم

حوزه/ایم ڈبلیو ایم شعبۂ قم کے صدر حجت الاسلام سید شیدا حسین جعفری نے ایم ڈبلیو ایم شعبۂ نجف اشرف کے صدر مولانا سید خاور عباس نقوی اور ان کی آٹھ رکنی کابینہ کی حلف برداری کے موقع پر مبارکباد پیش کی ہے۔

حوزه نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایم ڈبلیو ایم شعبۂ قم کے صدر حجت الاسلام سید شیدا حسین جعفری نے ایم ڈبلیو ایم شعبۂ نجف اشرف کے صدر مولانا سید خاور عباس نقوی اور ان کی آٹھ رکنی کابینہ کی حلف برداری کے موقع پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حوزہ علمیہ نجف اشرف کے متقی، بابصیرت اور فاضل طلباء و فضلا سے ساری دنیا کے مسلمانوں کی امیدیں وابستہ ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ مجلس وحدت مسلمین نجف اشرف کے مسئولین اور ممبران ہم سب کیلئے معنوی اور عملی طور پر ہمارا قیمتی سرمایہ ہیں۔

یاد رہے کہ ایم ڈبلیو ایم پاکستان شعبۂ امور خارجہ کے سربراہ حجت الاسلام ڈاکٹر شفقت حسین شیرازی ان دنوں عراق کے دورے پر ہیں، تاہم گزشتہ دنوں انہوں نے نجف اشرف میں مجلس وحدت مسلمین شعبۂ نجف اشرف کی نئی کابینہ کی تقریب حلف برداری میں شرکت کی اور نئی کابینہ سے حلف لیا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .