۹ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 28, 2024
حجۃ الاسلام علی محمد رضوانی

حوزہ/ مجلس وحدت مسلمین شعبہ قم کے مسئول دفتر نے کہا کہ قم المقدس میں مجلس وحدت کا دفتر بغیر کسی محدودیت اور شرط کے ہمیشہ دینی طلبا کی خدمت میں سرگرم رہتا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قم المقدس/ مجلس وحدت مسلمین کا طرہ امتیاز ہی تقوی اور بصیرت کے کاموں میں کھلے دل سے سب کے ساتھ تعاون اور سب کی مدد کرنا ہے۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین شعبہ قم کے مسئول دفتر حجۃ الاسلام علی محمد رضوانی نے دفتر کا دورہ کرنے والے فعال اور فاضل دینی طلباء کے ساتھ ایک نشست میں کیا۔

انہوں نے کہا کہ قم المقدس میں مجلس وحدت کا دفتر بغیر کسی محدودیت اور شرط کے ہمیشہ دینی طلبا کی خدمت میں سرگرم رہتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق انہوں نے مہمان شخصیات کو دفتر کے مختلف شعبہ جات کا تعارف کراتے ہوئے بتایا کہ وہ مجلس وحدت مسلمین قم المقدس کے کسی بھی شعبے میں شامل ہو کر اپنی علمی، تحقیقی، اور فرہنگی صلاحیتوں کو بہترین انداز میں نکھار سکتے ہیں۔

اس موقع پر انہوں نے حوزہ علمیہ قم المقدس میں نئے طلبا کے داخلے سے لے کر ان کی مختلف تعلیمی مشکلات کو حل کرنے میں ایم ڈبلیو ایم قم کے دفتر کی کئی کاوشوں اور کوششوں کا ذکر بھی کیا۔

اس دوران مہمان حضرات نے تنظیمی ڈھانچے، دفتری اوقات اور ایم ڈبلیو ایم قم کے آئندہ کے مختلف تنظیمی منصوبوں کے حوالے سے بھی سوالات کئے۔ سوال و جواب کے دوران دفتر کے مسئول آقای رضوانی نے ایم ڈبلیو قم کے زیر اہتمام منعقد ہونے والی مختلف تعلیمی نشستوں، تحقیقی کلاسز، دینی مناسبتوں اور تنظیمی جلسوں کے بارے میں بھی دفتر کی خدمات اور فعالیت سے حاضرین کو آگاہ کیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .