۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
ملاقات

حوزہ/ ایم ڈبلیو ایم پاکستان کی خارجہ پالیسی کے سربراہ حجت الاسلام ڈاکٹر شفقت شیرازی سے پاکستان کے صوبہ سندھ سے آئے ہوئے تنظیمی اراکین نے ملاقات اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سربراہ مجلس علمائے امامیہ پاکستان اور مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سیکرٹری امور خارجہ حجت الاسلام والمسلمین ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی سے سکھر صوبۂ سندھ سے تعلق رکھنے والے تنظیمی برادران کے وفد نے ملاقات کی ہے۔

ایم ڈبلیو ایم کی خارجہ پالیسی کے سربراہ سے سکھر پاکستان کے تنظیمی اراکین کی ملاقات

تفصیلات کے مطابق، وفد میں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے رکن نظارت برادر آفتاب میرانی جو کہ ایم ڈبلیو ایم شعبۂ فلاح و بہبود میں بھی کام کر چکے ہیں، ان کے علاوہ ایم ڈبلیو ایم ایم صوبۂ سندھ کے سابق سیکرٹری سیاسیات برادر منتظر مہدی بھی وفد میں شامل تھے۔

ملاقات میں مؤسسہ باقر العلوم کے مدیر حجت الاسلام والمسلمین مولانا فدا علی حلیمی اور ایم ڈبلیو ایم شعبۂ قم کے صدر حجت الاسلام مولانا شیدا حسین جعفری اور ایم ڈبلیو ایم شعبۂ قم کے ڈپٹی سیکرٹری حجت الاسلام مولانا احسان دانش بھی شامل تھے۔

رپورٹ کے مطابق، باہمی ملاقات میں ملی و قومی امور زیر بحث آئے، علاؤہ ازیں سربراہ امور خارجہ ایم ڈبلیو ایم نے مشرق وسطیٰ و بالخصوص فلسطین میں جاری آپریشن پر تفصیلی بریفنگ بھی دی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .