۹ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 28, 2024
مولانا تطہیر زیدی

حوزه/ جامع مسجد علی حوزہ علمیہ جامعہ المنتظر لاہور پاکستان میں خطبہ جمعہ دیتے ہوئے حجت الاسلام مولانا سید تطہیر حسین زیدی نے کہا ہے کہ انسان کو دشمن شناس ہونا چاہیئے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جامع مسجد علی حوزہ علمیہ جامعہ المنتظر لاہور پاکستان میں خطبہ جمعہ دیتے ہوئے حجت الاسلام مولانا سید تطہیر حسین زیدی نے کہا ہے کہ انسان کو دشمن شناس ہونا چاہیئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ قرآن مجید کے مطابق، انسان کے دو دشمن ہیں جو جنات اور انسانوں سے ہیں۔ شیطان دلوں میں وسوسے پیدا کرتا ہے جبکہ خود انسان کا سب سے بڑا دشمن اس کا نفس ہے، جو اسے گناہ کی طرف ورغلاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ انسان کو اپنے نفس کو پہچاننا اور اس پر کنٹرول کرنا چاہیئے۔ انسان جب اپنے نفس کو پہچان لیتا ہے کہ میرا نفس مجھے راہ راست پر نہیں آنے دے رہا تو وہ نیکی کا راستہ اختیار کرتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جنات اچھے بھی ہوتے ہیں اور برے بھی، وہ مساجد اور مجالس میں بھی آتے ہیں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .