ہفتہ 3 جنوری 2026 - 12:40
مدیر مدرسہ الولایہ پاکستان کی مجلس وحدت مسلمین شعبہ قم کے دفتر میں آمد / صمیمی نشست کا انعقاد

حوزہ / مجلس وحدت مسلمین شعبہ قم کے دفتر میں مدیر مدرسہ الولایہ پاکستان، معروف خطیب اور استاد حوزہ حجت‌الاسلام والمسلمین آقای سید علی محمد نقوی تشریف لائے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بروز جمعہ 2 جنوری 2026ء کو مجلس وحدت مسلمین شعبہ قم کے دفتر میں مدیر مدرسہ الولایہ پاکستان، معروف خطیب اور استاد حوزہ حجت‌الاسلام والمسلمین آقای سید علی محمد نقوی تشریف لائے۔ اس اہم نشست میں مجلس وحدت مسلمین شعبہ قم کی کابینہ کے اراکین نے شرکت کی۔

نشست کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا جس کے بعد صدر مجلس وحدت مسلمین شعبہ قم حجت الاسلام آقای سید ذیشان حیدر الحسنی نے مہمانِ گرامی کا استقبال کرتے ہوئے کابینہ کے اراکین کا تعارف کرایا اور مجلس وحدت مسلمین شعبہ قم کی تعلیمی، فکری اور تنظیمی سرگرمیوں سے آگاہ کیا۔

مدیر مدرسہ الولایہ پاکستان کی مجلس وحدت مسلمین شعبہ قم کے دفتر میں آمد / صمیمی نشست کا انعقاد

اس موقع پر استاد محترم آقای سید علی محمد نقوی نے شعبہ قم کی کوششوں، نظم و ضبط اور فعال کردار کو سراہتے ہوئے اسے قابلِ تحسین قرار دیا۔

بعد ازاں مدیر محترم و استاد عزیز آقای علی شاہ نقوی نے خطاب کرتے ہوئے حوزۂ علمیہ قم میں زیرِ تعلیم طلبہ کو علم و تقویٰ سے آراستہ ہونے کی اہمیت پر زور دیا۔

مدیر مدرسہ الولایہ پاکستان کی مجلس وحدت مسلمین شعبہ قم کے دفتر میں آمد / صمیمی نشست کا انعقاد

انہوں نے کہا: حوزوی طلاب کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنی علمی و اخلاقی تربیت کے ساتھ ساتھ معاشرتی اصلاح اور اجتماعی امور کو بھی اپنی ترجیحات میں شامل کریں۔

استاد حوزہ علمیہ نے اس بات پر خصوصی تاکید کی کہ قم میں موجود طلبہ کو مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے لیے مؤثر اور باصلاحیت افراد کے طور پر تیار کیا جائے اور عوامی رابطوں کو مزید مضبوط بنایا جائے۔

مدیر مدرسہ الولایہ پاکستان کی مجلس وحدت مسلمین شعبہ قم کے دفتر میں آمد / صمیمی نشست کا انعقاد

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha