اتوار 31 اگست 2025 - 10:41
ایم ڈبلیو ایم شعبۂ نجف اشرف کی نو منتخب کابینہ کی تقریب حلف برداری

حوزہ/مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سیکرٹری امور خارجہ ڈاکٹر علامہ سید شفقت حسین شیرازی نے ایم ڈبلیو ایم شعبۂ نجف اشرف کی تقریبِ نو کابینہ و حلف برداری میں شرکت اور خطاب کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سیکرٹری امور خارجہ حجتہ الاسلام ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی ان دنوں دورۂ عراق پر ہیں؛ انہوں نے 29 اگست بروز جمعہ ایم ڈبلیو ایم شعبۂ نجف اشرف کے دفتر میں نو منتخب کابینہ کی تقریب حلف برداری میں شرکت کی اور اراکینِ کابینہ سے حلف لیا۔

ایم ڈبلیو ایم کے سیکریٹری امور خارجہ نے شرکائے تقریب سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی تاسیس اور مقاصد پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ایم ڈبلیو ایم ملت تشیع پاکستان کی امید ہے۔ الحمد للہ ہماری قیادت نے آج تک ملت کو کسی بھی قومی ایشو پر مایوس نہیں کیا۔ چیئرمین مجلس وحدت مسلمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری حفظ اللہ نے ہمیشہ ہر میدان نے ملت کے حقوق کا دفاع کیا ہے۔ ان کی بےباک اور دلیرانہ قیادت نے ملت کو ہمیشہ سرخرو و کامران کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج پاکستان کے تمام ایوانوں میں ملت تشیع کے مسائل پر نہ فقط بات چیت ہوتی ہے، بلکہ آج ہماری قیادت کا کردار پاکستان کی سیاست میں بنیادی اہمیت اختیار کر چکا ہے جس کا ثبوت سینیٹر راجہ ناصر عباس جعفری کی حالیہ اپوزیشن لیڈر کی نامزدگی ہے۔

اس موقع پر سربراہ امور خارجہ نے نو منتخب کابینہ کو خلوص کے ساتھ راہ خدا میں کام کرنے کی تلقین کی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha