اتوار 31 اگست 2025 - 18:40
علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا یمنی وزیر اعظم کی شہادت پر اظہارِ تعزیت

حوزہ/چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے میڈیا سیل سے جاری اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ میں یمن کے انصار اللہ کے وزیر اعظم احمد غالب الراحوی اور ان کی کابینہ کے ارکان کے ایک گھناؤنے اسرائیلی حملے میں قتل کی شدید مذمت کرتا ہوں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے میڈیا سیل سے جاری اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ میں یمن کے انصار اللہ کے وزیر اعظم احمد غالب الراحوی اور ان کی کابینہ کے ارکان کے ایک گھناؤنے اسرائیلی حملے میں قتل کی شدید مذمت کرتا ہوں، جو صیہونی جنگی مجرموں کے ہاتھوں بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی کی ایک اور مثال ہے۔ یہ بزدلانہ کارروائی اسرائیل کے ناجائز وجود کو اس کے ناگزیر زوال سے نہیں بچا سکے گی اور صہیونی ریاست اپنے زوال کی جانب تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ حوصلہ مند یمنی عوام انشاء اللہ اس سانحے پر قابو پالیں گے۔ میں یمن کی شجاع اور غیرت مند قوم کی خدمت میں دلی تعزیت کا اظہار کرتا ہوں اور اس ظلم کے مقابلے میں یمن کی طاقت اور اتحاد کے لیے دعا کرتا ہوں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha