منگل 2 ستمبر 2025 - 14:17
ایم ڈبلیو ایم برطانیہ کے تحت برمنگھم میں شہید قائد کی برسی کا اہتمام:ملت تشیع و ملت اسلامیہ میں اتحاد وقت کی ضرورت، مقررین

حوزہ/ایم ڈبلیو ایم برطانیہ کے تحت برمنگھم میں شہید قائد کی برسی کی مناسبت سے ایک پروگرام منعقد ہوا، جس میں مقررین نے خطاب کرتے ہوئے ملت تشیع و ملت اسلامیہ میں اتحاد کی ضرورت پر زور دیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایم ڈبلیو ایم برطانیہ کے تحت برمنگھم میں شہید قائد کی برسی کی مناسبت سے ایک پروگرام منعقد ہوا، جس میں مقررین نے خطاب کرتے ہوئے ملت تشیع و ملت اسلامیہ میں اتحاد کی ضرورت پر زور دیا۔

برسی کی تقریب سے مجلس وحدت مسلمین برطانیہ کے صدر مولانا ابرار حسین الحسینی سمیت مولانا سید ظفر عباس، مولانا نجم جعفر جنرل سیکرٹری شیعہ علماء یورپ، مولانا حمزہ حسینی، مولانا ہاشم الحسینی، مولانا مشرف حسین الحسینی، مولانا غلام حر شبیری اور خواہر ڈاکٹر سیمی بتول نے خطابات کئے اور قائد شہید علامہ سید عارف حسین الحسینی کی ملت تشیع اور ملت اسلامیہ کے لئے خدمات پر روشنی ڈالی۔

رپورٹ کے مطابق، شہید قائد ملت جعفریہ پاکستان حجت الاسلام و المسلمین علامہ سید عارف حسین الحسینی (رح) کی 37ویں برسی مجلس وحدت مسلمین برطانیہ و امامینز برطانیہ کے زیر اہتمام برطانیہ کے شہر برمنگھم میں منعقد کی گئی، جس میں برطانیہ بھر سے علماء کرام، ایم ڈبلیو ایم کے عہدیداران و کارکنان و برمنگھم کے مقامی افراد نے بھرپور شرکت کی۔

اسٹیج کی نظامت کے فرائض ایم ڈبلیو ایم برطانیہ کے کوارڈینیٹر سید وجاہت علی گیلانی نے انجام دیئے۔

پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا، ایم ڈبلیو ایم مانچسٹر کے مسئول سید افتخار حسین نے نعت رسول مقبول (ص) پیش کی، نمائندہ لوٹن ایم ڈبلیو ایم غلام عباس نے قائد شہید کے حضور ترانہ پیش کرکے خراج تحسین پیش کیا۔

برمنگھم کے مقامی شیعہ رہنما عشرت حسین نے خطاب میں قائد شہید کو خراج تحسین پیش کیا۔ برمنگھم ادارہ معارف اسلامی کے جنرل سیکرٹری نے بھی سالانہ برسی کے اجتماع سے خطاب کیا۔

مجلس وحدت مسلمین برطانیہ کے صدر مولانا ابرار حسین الحسینی سمیت مولانا سید ظفر عباس، مولانا نجم جعفر جنرل سیکرٹری شیعہ علماء یورپ، مولانا حمزہ حسینی، مولانا ہاشم الحسینی، مولانا مشرف حسین الحسینی، مولانا غلام حر شبیری اور خواہر ڈاکٹر سیمی بتول نے خطابات کئے اور قائد شہید علامہ سید عارف حسین الحسینی کی ملت تشیع اور ملت اسلامیہ کے لئے خدمات پر روشنی ڈالی اور قائد شہید کے افکار پر چلنے کا عہد کیا کہ موجودہ دور میں قائد شہید کی پیروی کرتے ہوئے ملت تشیع و ملت اسلامیہ میں اتحاد کی بہت ضرورت ہے۔

مقررین نے فلسطینی مظلوموں کے خلاف صیہونی جارحیت کی مذمت کی اور ظالم سامراجی طاقتوں کے خلاف برسرپیکار رہنے کا اعادہ کیا۔

اس موقع پر پروجیکٹر پر ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی وائس چیئرمین مولانا سید احمد اقبال رضوی کا خطاب بھی جلسہ میں نشر کیا گیا۔

آخر میں دعا امام زمانہ (عج) سے اس سالانہ برسی کی پروقار تقریب کا اختتام ہوا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha