حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے حالیہ پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریوں پر تمام تنظیمی کارکنان، امدادی ٹیموں اور رضاکاران حضرات سے اپیل کی ہے کہ دکھی انسانیت کی بڑھ چڑھ کر مدد کریں۔
انہوں نے کہا: موجودہ صورتحال میں تمام ادارے مل کر اور بغیر کسی تفریق کے انسانیت کی خدمت کریں۔
چیئرمین زہرا (س) اکیڈمی نے مزید کہا: موجودہ مسائل اور حالات میں قوم کا بھرپور ساتھ دیا جائے، عوام کے مال و جان کا تحفظ ہر شخص کی ذمہ داری ہے۔
انہوں نے مزید کہا: حکومت بھی ان معاملات میں رضاکاران کے ساتھ مل کر کام آگے بڑھانے میں اپنا کردار ادا کرے اور اللہ تعالٰی سے دعا کریں کہ پاکستانی عوام کو ان مسائل و مشکلات سے نجات دے۔









آپ کا تبصرہ