حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ شبیر حسن میثمی نے سوشل میڈیا پر حالیہ بارشوں اور دریاؤں میں سطح پانی کی بلندی پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ دریائے چناب، راوی اور ستلج کا پانی دریائے سندھ میں داخل ہوگیا ہے،جس کی وجہ سے سپر سیلابی خطرہ ہے۔ پیشگی اطلاعات کے مطابق حکومت اور انتظامی ادارے مل کر ابھی سے کام کو مزید تیز اور بہتر بنائیں۔
زہرا (س) اکیڈمی کے چیئرمین نے مزید کہا: حفاظتی بندوں پر عملے 24 گھنٹے تعینات کیئے جائیں، قریبی گاؤں کی عوام اپنے مال مویشی کی خود حفاظت کریں۔ ان حالات میں دعا بھی کریں کہ اللہ تعالیٰ مملکت خداداد پاکستان کے باسیوں کی حفاظت فرمائے۔









آپ کا تبصرہ