اتوار 31 اگست 2025 - 10:43
جامعہ سندھ جامشورو میں 56 واں سالانہ یومِ امام حسین (ع) کا انعقاد؛ علماء و سماجی اور سیاسی شخصیات کی شرکت

حوزہ/اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان جامعہ سندھ یونیورسٹی کے زیرِ اہتمام 56 واں سالانہ ’’یومِ امام حسین علیہ السلام‘‘ کامرس ڈیپارٹمنٹ میں منعقد ہوا، جس میں علمائے کرام سمیت سماجی اور سیاسی شخصیات نے شرکت اور خطاب کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان جامعہ سندھ یونیورسٹی کے زیرِ اہتمام 56واں سالانہ ’’یومِ امام حسین علیہ السلام‘‘ کامرس ڈیپارٹمنٹ میں منعقد ہوا، جس سے معروف عالم دین علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی، ڈائریکٹر جنرل خانۂ فرہنگ حیدرآباد رضا پارسا، عیسائی اسکالر شعیب پیولس، سیدہ معصومہ موسوی، مولانا ظہیر حسین قمی، مرکزی صدر اے ایس او پاکستان سید منظر حسین نقوی اور سید پسند شاہ رضوی نے خطاب کیا۔

مقررین نے اپنے خطابات میں امام عالی مقام حضرت امام حسین علیہ السلام کی عظیم قربانی، پیغامِ کربلا اور عصرِ حاضر میں اس کی معنویت پر روشنی ڈالی۔

اس موقع پر طلبہ نے بھی امام حسین علیہ السلام کی سیرت اور فلسفۂ شہادت پر پرجوش تقاریر پیش کیں۔

پروگرام کے اختتام پر نیازِ امام حسین علیہ السلام تقسیم کی گئی اور پروگرام کا امامِ عصر حضرت مہدی عجل اللہ تعالٰی فرجہ الشریف کے ظہور میں تعجیل کی دعا سے اختتام ہوا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha