اتوار 31 اگست 2025 - 10:39
این ای ڈی یونیورسٹی کراچی میں یومِ حسینؑ کے عنوان سے عظیم الشان تقریب کا انعقاد

حوزہ/حسبِ سابق امسال بھی این ای ڈی یونیورسٹی کراچی میں یومِ حسینؑ کے عنوان سے ایک عظیم الشان تقریب منعقد ہوئی، جس سے جماعت اسلامی کے مرکزی رہنما اور اتحاد بین المسلمین کے داعی ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی، عالمی شہرت یافتہ عالم دین مولانا محمد امین شہیدی اور مولانا علی افضال رضوی نے خطاب کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حسبِ سابق امسال بھی این ای ڈی یونیورسٹی کراچی میں یومِ حسینؑ کے عنوان سے ایک عظیم الشان تقریب منعقد ہوئی، جس سے جماعت اسلامی کے مرکزی رہنما اور اتحاد بین المسلمین کے داعی ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی، عالمی شہرت یافتہ عالم دین مولانا محمد امین شہیدی اور مولانا علی افضال رضوی نے خطاب کیا۔

این ای ڈی یونیورسٹی کراچی میں یومِ حسینؑ کے عنوان سے عظیم الشان تقریب کا انعقاد

مقررین نے اپنی گفتگو میں مقصد امام حسین علیہ السلام کو بیان کیا۔ یومِ حُسین میں نوحہ خوانی کے فرائض احمد رضا ناصری سمیت جامعہ کے طلباء نے ادا کئے۔

این ای ڈی یونیورسٹی کراچی میں یومِ حسینؑ کے عنوان سے عظیم الشان تقریب کا انعقاد

این ای ڈی یونیورسٹی آڈیٹوریم میں سالانہ یومِ حسین علیہ السلام کا انعقاد کیا گیا۔

یومِ حسینؑ کے عنوان سے منعقدہ اس تقریب کا آغاز تلاوتِ قرآنِ مجید سے کیا گیا جس کے بعد جامعہ کے طلباء نے بارگاہ رسالتؐ میں نعت خوانی اور بارگاہ امام حسینؑ میں سلام پیش کیا، بعد ازاں منقبت کے فرائض آٹوموٹیو ڈیپارٹمنٹ کی سینئر فیکلٹی ممبر ڈاکٹر عشرت نے ادا کئے۔

یومِ حسین علیہ السلام میں ڈاکٹر علی اسد، خواہر نشاط زہراء نے سامعین سے گفتگو کی۔

این ای ڈی یونیورسٹی کراچی میں یومِ حسینؑ کے عنوان سے عظیم الشان تقریب کا انعقاد

جماعت اسلامی کے مرکزی رہنما اور اتحاد بین المسلمین کے داعی ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی نے مقصد امام حسین علیہ السلام کو بیان کیا۔

این ای ڈی یونیورسٹی کراچی میں یومِ حسینؑ کے عنوان سے عظیم الشان تقریب کا انعقاد

اس موقع پر علامہ محمد امین شہیدی نے انتہائی خوبصورت انداز میں خطاب کیا۔

یومِ حُسین علیہ السلام سے اختتامی خطاب مولانا علی افضال رضوی نے کیا، بعد از خطاب مظہر عباس نے سلام آخر پیش کیا اور یومِ حسینؑ کا اختتام رجسٹرار جامعہ این ای ڈی ڈاکٹر غضنفر حسین نے دعائے سلامتی امام زمانہ علیہ السلام سے کیا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha