۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
ایم ڈبلیو ایم کے وفد کا قم میں دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان کا دورہ

حوزہ / ایران کی زیارات مقدسہ کے سفر پر آئے مجلس وحدت مسلمین بلتستان کے ایک وفد نے قم میں دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان کا دورہ کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی زیارات مقدسہ کے سفر پر آئے مجلس وحدت مسلمین بلتستان کے ایک وفد نے قم میں دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان کا دورہ کیا۔ وفد کی قیادت ایم ڈبلیو ایم بلتستان کے رہنما مولانا آغا رسول میر کر رہے تھے۔

وفد میں شامل علماء کرام نے مدیر دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ظفر علی نقوی اور مہمان خصوصی اور شیعہ علماء کونسل سندھ کے رہنماء علامہ محمد علی جروار سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران مولانا آغا رسول میر اور ان کے ہمراہ ایم ڈبلیو ایم کے وفد نے ایران میں مقیم پاکستانی طلباء اور زائرین کے لئے دفتر کی جانب سے بے لوث خدمات کو سراہتے ہوئے کہا: دلی خواہش تھی کہ اس دفتر کا دورہ کروں اور اس کے اراکین کے ساتھ نزدیک سے ملاقات کر کے مختلف موضوعات پر بات کرسکوں۔

انہوں نے کہا: ضرورت اس بات کی ہے کہ مختلف تنظیموں کے اراکین کے درمیان ہم آہنگی اور قومی مسائل کے حل کے لئے آپس میں اتحاد اور اتفاق کا مظاہرہ کرنا چاہئے۔

اس موقع پر دفتر کے مدیر علامہ سید ظفر علی شاہ نقوی نے وفد کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا: بے شک یہ دفتر ہر قسم کے مذہبی، سیاسی اور عقیدتی اختلافات سے بالا تر ہو کر ایران میں مقیم طلاب اور زائرین کے لئے خدمات انجام دینے میں مصروف ہے اور قائد ملت جعفریہ کی تاکید کے مطابق ہر پاکستانی کے لئے اس دفتر کے دروازے کھلے ہیں۔

علامہ سید ظفر نقوی نے مزید کہا: ہم بھی چاہتے ہیں کہ ہم پاکستانی شیعان حیدر کرار آپس کے تمام تر تنظیمی، گروہی اور عقیدتی اختلافات سے بالا تر ہو کر اپنی توانائیاں ملتِ تشیع کے افراد کی خدمت اور قومی مسائل کے حل کے لئے صرف کریں۔

قابلِ ذکر ہے کہ مدیرِ دفتر نے قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی کی جانب سے ایران میں مقیم طلاب اور زائرین کے لئے انجام دی جانے والی خدمات پر مشتمل رپورٹ بھی پیش کی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .