۳۱ فروردین ۱۴۰۳ |۱۰ شوال ۱۴۴۵ | Apr 19, 2024
صفدر

حوزہ/ مجلس علماء اہلبیت پاراچنار کے سربراہ: شیعیان پاراچنار کے حوالے سے قائد ملت جعفریہ پاکستان کی خصوصی توجہ اور انکی عظیم، تاریخی خدمات انتہائی قابل قدر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملت تشیع پاکستان کے روشن مستقبل کے لئے قائد محبوب کی بصیرت افروز فکر کو اجاگر کرنے کی اشد ضرورت ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،المقدسہ/ مجلس علماء اہلبیت پاراچنار کے سربراہ حجہ الاسلام والمسلمین سید صفدر علی شاہ نقوی نے دفتر قائد قم کے دورہ کے موقع پر اراکین دفتر کے ساتھ صمیمی ملاقات میں حقوق تشیع پاکستان کے حوالے سے پاکستان کے معروضی حالات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ تاریخ تشیع پاکستان میں قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی کی عظیم خدمات روز روشن کی طرح واضح ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ شیعیان پاراچنار کے حوالے سے قائد ملت جعفریہ پاکستان کی خصوصی توجہ اور انکی عظیم، تاریخی خدمات انتہائی قابل قدر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملت تشیع پاکستان کے روشن مستقبل کے لئے قائد محبوب کی بصیرت افروز فکر کو اجاگر کرنے کی اشد ضرورت ہے۔

انہوں نے دفتر قائد قم کی جانب سے طلاب و زائرین قم کیلئے دی جانے والی خدمات کے حوالے سے انتہائی دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے اراکین دفتر کی حوصلہ افزائی کی۔ انکا کہنا تھا کہ ہمارے لئے قم میں موجود دفتر قائد کی خدمات کی صورت میں قائد محبوب کی موجودگی کا احساس انتہائی پرمسرت ہے۔ انہوں نے پاراچنار میں مجلس علماء اہل بیت کی جدوجہد و خدمات کے حوالے سے شرکاء کو تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔ اور پاراچنار کی تاریخ اور موجودہ معروضی حالات میں قائد محبوب کی عظیم خدمات اور بصیرت و حکمت آمیز پالیسی کو سراہتے ہوئے شرکاء کو تفصیلی طور پر آگاہ کیا

واضح رہے کہ گزشتہ روز دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان قم میں صوبہ خیبر پختونخواہ، پارا چنار پاکستان سے تشریف لائے بزرگ عالم دین اور مجلس علماء اہلبیت پاراچنار کے سربراہ حجت الاسلام و المسلمین سید صفدر علی شاہ نقوی نے دورہ کیا۔ نمائندہ قائد و مدیر دفتر قم حجہ الاسلام ڈاکٹر سید ظفر علی شاہ نقوی اور انکی کابینہ کے اراکین نے معزز مہمان کا پرتپاک استقبال کیا اور دفتر قائد آمد پر خوش آمدید کہا۔ اراکین دفتر سے تفصیلی ملاقات میں حجہ الاسلام والمسلمین سید صفدر علی نقوی شاہ نے مدیر دفتر قم اور اراکین دفتر سے صمیمی ملاقات کے اہتمام پر انکا شکریہ ادا کیا۔ مدیر دفتر قم نے معزز مہمان کو دفتر کی جانب سے طلاب و زائرین کی خدمات کے حوالے سے آگاہ کیا۔

بعدازآں شرکاء نے معزز مہمان گرامی سے حقوق تشیع پاکستان کے حوالے سے چند سوالات کئے جن کے انہوں نے مدلل جوابات دئے۔ آخر میں مدیر محترم نے تمام شرکاء بالخصوص پاکستان سے تشریف لائے معزز مہمان کا شکریہ ادا کیا اور دعا امام زمانہ ع سے اس صمیمی نشست کا اختتام کیا گیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .