۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
علامہ محمد علی جروار

حوزہ/ شیعہ علماء کونسل صوبہ سندھ کے رہنماء: اس وقت پاکستان میں تعلیمی نصاب کا مسئلہ اہم قومی مسائل میں شمار ہوتا ہے جس کو حل کرنے کے لئے قائد ملت جعفریہ بھرپور انداز میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں اور نصاب میں اصلاحات کے حوالے سے متعلقہ حکام کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں اور اس مسئلے میں کافی پیشرفت ہوئی ہے م۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،قم/ شیعہ علماء کونسل صوبہ سندھ کے رہنماء علامہ محمد علی جروار نے کہا ہے قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی ملکی سطح پر قومی مسائل کے حل کے لئے بھر پور کردار ادا کر رہے پیں اور پاکستان کے تمام شیعان حیدر کرار (ع) کا فرض بنتا ہے کہ ان مسائل کو خوش اسلوبی کے ساتھ حل کرنے میں قائد محترم کا بھرپور ساتھ دیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایران کے مقدس شہر قم میں دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی میں منقدہ کابینہ کے اجلاس کے شرکاء سے مہمان خصوصی کی حیثیت سے اپنے خطاب میں کیا جس کی صدارت دفتر کے ڈائریکٹر علامہ سید ظفر علی نقوی نے کی اور حجت الاسلام سید توقیر عباس نے اجلاس کے آغاز میں تلاوت قرآن مجید کی سعادت حاصل کی ۔

علامہ محمد علی جروار نے کہا اس وقت پاکستان میں تعلیمی نصاب کا مسئلہ اہم قومی مسائل میں شمار ہوتا ہے جس کو حل کرنے کے لئے قائد ملت جعفریہ بھرپور انداز میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں اور نصاب میں اصلاحات کے حوالے سے متعلقہ حکام کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں اور اس مسئلے میں کافی پیشرفت ہوئی ہے ۔

انہوں نے قم میں علامہ سید ظفر علی نقوی کی قیادت میں قائد ملت جعفریہ پاکستان کے دفتر کے کابینہ کے اراکین کی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کو اچھی کار کردگی پر خراج تحسین پیش کیا۔ اس سے پہلے دفتر کے ڈائریکٹر علامہ سید ظفر علی نقوی نے مہمان خصوصی کی خدمت میں کابینہ کے اراکین کا تعارف کرایا اور ایران میں خصوصا قم میں مقیم پاکستانی طلباء اور زائرین کو خدمات پہنچانے اور مسائل کے حل کے لئے دفتر قائد ملت کی فعالیت کی ایک مختصر رپورٹ مہمان خصوصی کی خدمت میں پیش کی۔

اس موقع پر علامہ محمد علی جروار نے 1990 سے تحریک جعفریہ پاکستان اور پھر شیعہ علماء کونسل سے اپنی وابستگی اور قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کی قیادت میں ان پلیٹ فارموں سے ملت جعفریہ کے لیے اپنی خدمات پر روشنی ڈالی اور جدوجہد کی اس راہ کو جاری رکھنے کے لئے اپنے عزم کا اظہار کیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .