۱۶ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۶ شوال ۱۴۴۵ | May 5, 2024
اصفہان میں "انٹرنیشنل وحدت علمائے امت بزرگ اسلام کانفرنس" کا انعقاد

حوزہ / نمائندہ قائد محترم مولانا سید علی جعفر شمسی نے اپنی کابینہ و اراکین کے ہمراہ اصفہان میں انٹرنیشنل کانفرنس بعنوان وحدت علمائے امت بزرگ اسلام شرکت کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، اصفہان میں نمائندہ قائد محترم مولانا سید علی جعفر شمسی نے اپنی کابینہ و اراکین کے ہمراہ خصوصی دعوت پر حرم حضرت زینب بنت امام موسیٰ کاظم علیہماالسلام کے زیر انتظام انٹرنیشنل کانفرنس بعنوان وحدت علمائے امت بزرگ اسلام شرکت کی۔

رپورٹ کے مطابق کانفرنس میں پندرہ اسلامی ممالک کے شیعہ و سنی علماء کرام نے شرکت کی اور اسلام کے دشمنوں کو پہچاننے اور آپس میں وحدت قائم رکھنے پر زور دیا گیا۔
اس کانفرنس میں مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ اظہار ہمدردی کا اظہار کیا گیا اور اسرائیل و امریکہ کو مسلمانوں کا مشترکہ دشمن قرار دیا گیا۔

اس دوران نمائندہ قائد محترم سے نیوز ٹی وی چینل تسنیم نے انٹرویو بھی لیا۔ جس میں مولانا جعفر شمسی نے قائد محترم ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی دامت برکاتہ کے بیانیہ وحدت کو ذکر کرتے ہوئے کہا: پاکستان میں اتحاد بین المسلمین ہماری مجبوری نہیں، ہم لوگ داعی نہیں، بانی اتحاد ہیں۔

اسرائیل و امریکہ مسلمانوں کے مشترکہ دشمن ہیں / اصفہان میں "انٹرنیشنل وحدت علمائے امت بزرگ اسلام کانفرنس" کا انعقاد

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .