۲۴ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۵ ذیقعدهٔ ۱۴۴۵ | May 13, 2024
تحریک آزادی القدس پاکستان کے تحت کلفٹن تین تلوار پر احتجاجی مظاہرہ منعقد

حوزہ/ یومِ یکجہتی فلسطین کے سلسلے میں شیعہ جامع مسجد چاہ فتح خاں بہاولپور پاکستان سے فرید گیٹ تک ریلی نکالی گئی، جس میں لوگوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔

حوزه نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع بہاولپور، شیعہ علماء کونسل، آئی ایس او، انجمنِ حسینیہ معین الواعظین، تنظیم فدائیان علی اکبر و عزادار کونسل بہاولپور کی جانب سے قائد وحدت کی اپیل پر یوم یکجہتی فلسطین ریلی نکالی گئی جس میں تمام شیعہ تنظیموں کے اراکین سمیت عام شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔


رپورٹ کے مطابق، یہ ریلی شیعہ جامع مسجد چاہ فتح خاں بہاولپور سے فرید گیٹ تک نکالی گئی، جس میں خواتین اور بچوں سمیت لوگوں کی کثیر تعداد شریک تھی۔ فرید گیٹ چوک پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے غاصب صہیونیوں کے مظالم کو آشکار کیا اور ان کی شدید مذمت کی، جبکہ مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ بھرپور انداز میں یکجہتی کا اظہار بھی کیا۔

مقررین نے عالمی طاقتوں اور انسانی حقوق کی تنظیموں کی مجرمانہ خاموشی کو للکارا اور کہا کہ اسرائیلی ہمیشہ سے فلسطینیوں کی نسل کشی کرتے آرہے ہیں۔ عورتوں اور بچوں کو قتل کرتے اور انہیں گرفتار کرتے آرہے ہیں اور ان کی سرزمین پر ناجائز قبضہ جما کر انہیں یرغمال بنا رکھا ہے۔

مظاہرین نے مزید کہا کہ فلسطینیوں کے خلاف عالمی میڈیا کا جانبدارانہ کردار شرمناک ہے۔


ریلی سے خواتین نے بھی خطاب کیا اور فلسطینی خواتین اور بچوں پر جاری مظالم کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔

مقررین اور شرکاء نے قراداد منظور کی کہ عالمی برادری اور انسانی حقوق کی تنظیمیں اسرائیل کے مظالم بند کرائے اور غاصب صہیونیوں سے فلسطین کے علاقے کو آزاد کروائے، اس کے علاوہ حکومت وقت سے بھی مطالبہ کیا کہ حکومتی سطح پر بھی فلسطین کی آزادی کے لیے ان کی حمایت میں اقدام کرے آخر میں اسرائیل کی نابودی اور فلسطین کی آزادی کے لیے دعا بھی کی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .