۲۴ آذر ۱۴۰۳ |۱۲ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 14, 2024
غزہ

حوزہ/ غزہ پر صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملوں میں شہداء کی تعداد 31 ہزار 490 اور زخمیوں کی تعداد 73 ہزار 449 تک پہنچ گئی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، غزہ پر وحشیانہ حملے گزشتہ رات بھی جاری رہے، غزہ کے مختلف علاقوں پر صیہونی حکومت کے تازہ ترین فضائی حملوں اور گولہ باری میں درجنوں فلسطینی شہری شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔

قبل ازیں غزہ میں فلسطین کی وزارت صحت نے جمعہ کی شام اعلان کیا تھا کہ غزہ پر صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملوں میں شہید ہونے والوں کی تعداد 31 ہزار 490 اور زخمیوں کی تعداد 73 ہزار 449 تک پہنچ گئی ہے۔

فلسطینی ذرائع نے وزارت صحت کے حوالے سے بتایا ہے کہ جمعہ کے روز صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملوں میں 125 فلسطینی شہید اور 300 سے زائد زخمی ہوئے۔

جمعہ کے روز بھی اسرائیل نے مدد کے منتظر فلسطینیوں پر وحشیانہ بمباری کی جس کے نتیجے میں کم از کم 100 فلسطینی شہید اور 200 سے زائد زخمی ہو گئے اور اسرائیل کی مسلسل بمباری کے باعث ان تک رسائی ناممکن ہو گئی۔

بتایا جا رہا ہے کہ 7000 سے زائد افراد اب بھی ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .