۱۵ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۵ شوال ۱۴۴۵ | May 4, 2024
جشن صادقین

حوزہ/ مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کی جانب سے سالانہ میلاد صادقینؑ ریلی بمناسبت ولادت رسول خداؐ اور امام جعفر صادقؑ کی مناسبت سے مسجد الحسین سے چوک گھنٹہ گھر تک نکالی گئی۔

حوزه نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کی جانب سے سالانہ میلاد صادقینؑ ریلی بمناسبت ولادت رسول خداؐ اور امام جعفر صادقؑ کی مناسبت سے مسجد الحسین سے چوک گھنٹہ گھر تک نکالی گئی۔ میلاد صادقین ریلی میں علمائے کرام اور عاشقان رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بڑی تعداد میں شرکت کی، شرکائے جلوس نے ہاتھوں میں پرچم اٹھا رکھے تھے۔

اس موقع مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری سلیم عباس صدیقی،صوبائی صدر علامہ اقتدار حسین نقوی،علامہ قاضی نادر علوی علامہ سلطان شاہ علامہ وسیم معصومی ،سید دلاور ذیدی ،سید وسیم زیدی ،حسنین انصاری صوبائی صدر عزاداری ونگ برادر سخاوت علی سیال ڈویژنل صدر آئی ایس او برادر حسن جنرل سیکرٹری عزاداری ونگ برادر عون گوپانگ برادر سید ثقلین نقوی ڈویژنل صدر یوتھ برادر دلشیر علی خان سید حسنین نقوی ایڈووکیٹ اور دیگر نے ریلی کی قیادت کی اس موقع پر مقررین خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رسول خداؐ کی سیرت پر حقیقی معنوں پر عمل کرنے سے مسلمانوں کو عزت و سرفرازی نصیب ہوگی، آج امت مسلمہ سیرت رسول خداؐ سے دور ہوچکی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دشمنوں کی سازش کو صرف اتحاد کے ذریعے ہی ناکام بنایا جاسکتا ہے، امت میں اتحاد برقرار رکھنے کے لئے امام خمینی نے رسول خداؐ کی شخصیت کو مرکز قرار دیا اور بارہ سے سترہ ربیع الاول کے ایام کو ہفتہ وحدت کے طور پر منانے کا اعلان کیا تھا، انہوں نے کہا کہ آج دنیائے اسلام میں ظلم و ستم کےمقابلے کے لئے سیرت نبویؐ کو اجاگر کرنا ضروری ہے۔ جس میں مظلوم کو اس کا حق دینے کی تاکید کی گئی ہے۔ میلاد صادقین ریلی میں معروف مذہبی، سماجی و سیاسی شخصیات نے شرکت کی راستے میں مخدوم عون شمسی، مخدوم علی مہدی شمسی، سید طالب پرواز نے خصوصی شرکت کی اور اس موقع پر شہدائے اسلام کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی۔

ریلی میں، علامہ مجاھد حیدری، جواد مصطفی، علی رضا بخاری، فیضان و دیگر شریک تھے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .