۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی

حوزہ / پاکستان کے شہر کراچی میں علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کی ہزارہ گوٹھ کراچی آمد اور طلباء کیلئے ہاسٹل کا افتتاح کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے ہزارہ گوٹھ کراچی میں طلباء کیلئے ہاسٹل کا افتتاح کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق انہوں نے طلباء کی جانب سے منعقدہ جشن میلاد الصادقین علیہم السلام سے خطاب کرتے ہوئے کہا: طلباء ملک و ملت کا چمکتا ہوا ستارہ ہوتے ہیں۔ اس وقت اور ان حالات میں طلباء کی ذمہ داری مزید بڑھ گئی ہے۔

انہوں نے کہا: موجودہ تعلیمی نظام بھی آپ کے سامنے ہے۔ مگر تعلیم کے ساتھ اچھا کردار اور مثبت سوچ و فکر اور امام جعفر صادق علیہ السلام کے بتائے گئے اصولوں پر عمل کرنا بھی بہت ضروری اور اہمیت کا حامل ہے، جس کے بغیر کوئی کام مکمل نہیں! اس وجہ سے اپنے زندگی کے اصولوں میں سیرت امام جعفر صادق علیہ السلام کے تمام پہلوؤں کو مدنظر رکھتے ہوئے آگے بڑھیں۔

علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے کہا: اللہ تعالٰی نے توفیق دی کہ ہم نے قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی کی طرف سے اس ہاسٹل کے کام میں مختصر حصہ ڈالا اور آگے بھی اگر اللہ سُبْحانَہُ تَعالیٰ ہمیں توفیق دے گا تو ملت کے طلباء کی خدمت جاری و ساری رکھیں گے۔

انہوں نے طلباء کو مخاطب ہوتے ہوئے مزید کہا: اب آپ کی ذمہ داری ہے کہ قوم و ملت کی ترقی و خوشحالی کیلئے بہتر سے بہتر تعلیمی میدان میں نمایاں کامیابیاں حاصل کریں۔

تعلیم کے ساتھ اچھا کردار اور مثبت سوچ و فکر بہت ضروری ہے

تعلیم کے ساتھ اچھا کردار اور مثبت سوچ و فکر بہت ضروری ہے

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .