۲۵ آذر ۱۴۰۳ |۱۳ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 15, 2024
علامہ شبیر حسن میثمی

حوزہ / علامہ شبیر حسن میثمی نے امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کراچی کی جانب سے منعقدہ "سالانہ یوم حسین علیہ السلام " نجم الدین آڈیٹوریم حال کراچی میں شرکت اور خطاب کیا۔‎

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کراچی کی جانب سے منعقدہ "سالانہ یوم حسین علیہ السلام " نجم الدین آڈیٹوریم حال کراچی میں شرکت کی اور اپنے خطاب میں موجودہ حالات میں نوجوانوں کی ذمہ داریوں پر گفتگو کرتے ہوئے کہا: ملک و ملت کی عزت و آبرو، شان اور وقار جوان ہوتے ہیں۔ آج کے جوان کو ضرورت ہے کہ اپنی زندگی کو درس حسینیت سے ایسے مربوط کریں جس سے کردار حضرت علی اکبر (ع) کی خوشبو آئے۔

زندگی کے ہر عمل میں کربلائی کردار ادا کرنا ہی حسینیت ہے

انہوں نے کہا: پیغام حسینیت واضح اور روشن ہے۔ زندگی کے ہر عمل میں کربلائی کردار ادا کرنا ہی حسینیت ہے، کربلا زندگی کے ہر اصول میں رہنماء اصول ہے لہذا میں آج طلباء و طالبات کی اس کاوش کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں کہ جنہوں نے ایسے اہم موضوع پر اس کانفرنس کا انعقادکیا۔

علامہ شبیر میثمی نے مزید کہا: یہ کانفرنس تمام مکاتب فکر کی ہے کیونکہ حضرت سید الشہداء امام حسین علیہ السلام کسی خاص مکتب فکر کے پیشوا و امام نہیں بلکہ عالم انسانیت کے رہبر و رہنماء ہیں، آج حریت کی تمام تحریکوں کی رہنماء کربلا ہے اور کربلا ہی یادِ خدا کا بہترین وسیلہ ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .