۱۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 30, 2024
علامہ شبیر حسن میثمی

حوزہ / شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے کہا: عزاداری   ہمارے لیے سب سے زیادہ اہمیت رکھتی ہے ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، امام جمعہ مسجد بقیہ اللہ کراچی اور شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیرحسن میثمی نے کہا: عزاداری ہمارے لیے سب سے زیادہ اہمیت رکھتی ہے اور دین کے ستونوں میں سے ایک اہم ستون ہے جس پر کسی قسم کا سمجھوتہ ناممکن ہے۔

انہوں نے مزید کہا: اسی طرح پاکستان ہمارا گھر ، ہمارا ملک اور ہماری شناخت ہے اس پر بھی کسی قسم کا سمجھوتہ ناممکن ہے۔ عزاداری اور پاکستان کے خلاف ہونے والی سازشوں کے خلاف ہمیں اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔

علامہ شبیر میثمی نے تمام مومنین سے اپیل کی کہ وہ 17 جون کو نشتر پارک کراچی میں "پیغام عزاداری اور استحکام پاکستان کانفرنس" میں خود بھی شریک ہوں اور اپنے ہمراہ دیگر افراد کو بھی لے کر آئیں تاکہ مل کر عزاداری اور پاکستان کے خلاف ہونے والی سازشوں کو ناکام بنایا جا سکے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .