۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
علامہ شبیر حسن میثمی

حوزہ / مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان نے کہا: حکمت عملی سے عوامی مسائل و مشکلات میں ان کے جائز مسائل کے حل کے لیے بہترین اقدامات اٹھانا تنظیمی ذمہ داران کا فرض اولین ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ شبیر حسن میثمی نے شیعہ علماء کونسل پاکستان ضلع گجرات کی جانب سے منعقدہ ضلع کونسل اجلاس میں خصوصی شرکت کی اور خطاب کرتے ہوئے کہا: میں تمام ضلعی اراکین کا شکریہ ادا کرتا ہوں اور میلاد صادقین علیہم السلام کے پُر مسرت موقع پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا: اس وقت تنظیم کو نظم و ضبط کے ساتھ اور زیادہ متحرک کرنے کی ضرورت ہے۔

مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان نے کہا: قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی جیسی عظیم قیادت ملت تشیع کے پاس موجود ہے، حکمت عملی سے عوامی مسائل و مشکلات میں ان کے جائز مسائل کے حل کے لیے بہترین اقدامات اٹھانا تنظیمی ذمہ داران کا فرض اولین ہے۔

تنظیم جتنی مضبوط و متحرک ہو گی اتنا ہی آپ اتحاد اُمت کے لیے سرگرم ہوں گے

انہوں نے مزید کہا: ہمارے آقا و مولا امیر المومنین علی ابن ابی طالب علیہ السلام کا درس بھی یہی ہے، تنظیم جتنی مضبوط و متحرک ہوگی اتنا ہی آپ اتحاد اُمت کے لیے سرگرم ہوں گے، اس لیے مل کر محبت و اخوت کے ساتھ جدوجہد جاری رکھیں۔

تنظیم جتنی مضبوط و متحرک ہو گی اتنا ہی آپ اتحاد اُمت کے لیے سرگرم ہوں گے

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .