۲۵ آذر ۱۴۰۳ |۱۳ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 15, 2024
علامہ شبیر حسن میثمی کا برسی کی مجلس سے خطاب

حوزہ / سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان دورہ سندھ کے بعد پنجاب پہنچ گئے۔ سرگودھا میں منعقدہ آیت اللہ شیخ محمد حسین نجفی رح کی برسی میں خصوصی شرکت اور خطاب کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ شبیر حسن میثمی نے سرگودھا، پنجاب میں سلطان المدارس سرگودھا کی جانب سے منعقدہ برسی عالم ربانی آیت اللہ شیخ محمد حسین نجفی رح میں خصوصی شرکت کی اور خطاب کرتے ہوئے کہا: آیت اللہ شیخ محمد حسین نجفی رح جیسی عظیم صفت شخصیات صدیوں میں پیدا ہوتی ہیں۔

انہوں نے کہا: علمی و فکری حوالے سے آیت اللہ کی خدمات کو سلام عقیدت پیش کرتے ہیں، ہم سب کو مل کر قبلہ محترم کے افکار اور علمی خدمات کے سلسلے کو عوام الناس تک پہنچانے میں بھرپور کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔

آیت اللہ شیخ محمد حسین نجفی رح جیسی عظیم صفت شخصیات صدیوں میں پیدا ہوتی ہیں

قابل ذکر ہے کہ سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل نے آیت اللہ شیخ محمد حسین نجفی رح کے مرقد پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی بھی کی۔

آیت اللہ شیخ محمد حسین نجفی رح جیسی عظیم صفت شخصیات صدیوں میں پیدا ہوتی ہیں

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .