۱۴ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۴ شوال ۱۴۴۵ | May 3, 2024
علامہ شبیر حسن میثمی کا لاہور میں تعزیتی اجلاس سے اہم خطاب

حوزہ / مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان نے لاہور میں منعقدہ تعزیتی اجلاس برائے بلندی درجات آیت اللہ شیخ محمد حسین نجفی سے اہم خطاب کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ شبیر حسن میثمی نے لاہور میں منعقدہ تعزیتی اجلاس برائے بلندی درجات آیت اللہ شیخ محمد حسین نجفی سے اہم خطاب کرتے ہوئے کہا: قبلہ محترم کی علمی فکری زندگی سے استفادہ حاصل کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا: آیت اللہ شیخ محمد حسین نجفی نے قومی معاملات میں ہمیشہ قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی کے کارواں کے ہر قدم پر عملی ساتھ دیا، ایسی علمی شخصیات کا خال پُر کرنا بہت مشکل ہے۔

علامہ شبیر حسن میثمی نے کہا: درورد پاک میں تحریف کسی صورت قابل قبول نہیں۔ اس حوالے سے ہم مسلسل رابطوں میں ہیں۔

انہوں نے مزید کہا: یکم ربیع الاول کے اعلان کے بعد قوم نے ثابت کیا کہ ہم ہر محاذ پر قومی پلیٹ اور قیادت کے ساتھ ہیں۔ بعض شر پسند عناصر کی باتوں میں کوئی وزن یا طاقت نہیں، مل کر ملت اور قوم کے لیے جہد مُسلسل کا مضبوط ساتھ دیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .