حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،راجن پور، پنجاب/ مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی کی وفد کے ہمراہ راجن پور آمد کے موقع پر کارکنان کی جانب استقبال کیا گیا اور کارکنان و تنظیمی ذمہ داران کے ساتھ اہم نشست منعقد ہوئی۔
نشست سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ تنظیم کی مضبوطی کے بغیر ہم کسی میدان میں کامیاب نہیں ہو سکتے جتنا ممکن ہو خلوص نیت کے ساتھ عوام الناس تک تنظیم کے افکار کو وسعت دیں۔
انہوں نے کہا کہ قومی پلیٹ فارم ہمہ وقت عوام کی خدمت ہیں مصروف عمل ہے اور رہیگا، قائد ملت جعفریہ پاکستان اس وقت تشیع کے عظمت کی جنگ لڑ رہے ہیں ہم مضبوط ہونگے تو قیادت اور مضبوط ہوگی۔ وفد میں مرکزی سیکرٹری اطلاعات برادر زاہد علی آخونزادہ، مولانا فیاض حسین مطھری و دیگر ہمراہ موجود تھے۔