۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
علامہ شبیر حسن میثمی

حوزہ/ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کار کنان کی ذمہ داری ہے کہ تنظیم کے دستور کے مطابق جو تنظیمی طرف سے ذمہ داری ملی ہے اس کو احسن انداز میں انجام دیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،کراچی/ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی کا شیعہ علماء کونسل سندھ کی جانب سے منعقدہ ور کرز کنو نشن میں خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اس وقت کار کنان کی ذمہ داری ہے کہ تنظیم کے دستور کے مطابق جو تنظیمی طرف سے ذمہ داری ملی ہے اس کو احسن انداز میں انجام دیں۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ سٹم بہت مشکل ہوتا چلا جارہا ہے مختلف اندورنی و بیرونی چیلنجز کا مقابلہ کرنا ہے اس حوالے سے تنظیمی افراد کی ذمہ داری اور وسیع ہو جاتی ہے۔

مزید کہا کہ کارکن ہر تنظیم کا ایک حسن ہوتا ہے اور الحمد اللہ ہماری تنظیم جس کی سر پر ستی محافظ عزاداری سید الشہداء سفیر امن اتحاد بین المسلمین کے بانی قائد ملت جعفر یہ علامہ سید ساجد علی نقوی کر رہے ہیں ہم کو اپنے تنظیمی نظام اور سسٹم کو مضبوط کر نے کی اشدضرورت ہے۔

علامہ شبیر حسن میثمی کا مزید کہنا تھا موجودہ سیلاب زدگان کے حوالے سے جن رضا کاروں نے خدمت انجام دی ہیں اللہ تعالی ان کی زحمات کو اپنی بارگاہ میں قبول کرے یہ ایک بہت بڑا چیلنج تھا جس کو قائد ملت جعفر یہ کے رضا کاروں نے احسن انداز میں انجام دیا اور ابھی تک دے رہے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .