۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
پاک فوج

حوزہ / شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری نے کہا: امید ہے اب ملک میں استحکام آئے گا اور عوام کی مشکلات بھی کم ہوں گی۔ پوری قوم کی دعائیں نئے سپہ سالار جنرل عاصم منیر اور پاک فوج کے ساتھ ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری علامہ ناظر عباس تقوی نے پاکستان کے17ویں آرمی چیف بننے پر جنرل عاصم منیر اور جنرل ساحر شمشاد کو چیئرمین جوائنٹ آف اسٹاف کمیٹی بنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔

تقوی ہاوس سے جاری بیان میں انہو ں نے کہا ہے کہ پاک فوج میں اہم تعیناتیوں پر قوم مبارکباد کی مستحق ہے۔ پوری قوم کی دعائیں نئے سپہ سالار جنرل عاصم منیر اور پاک فوج کے ساتھ ہیں۔

علامہ ناظر عباس تقوی نے کہا: جنرل عاصم منیر کی تقرری مملکت کے استحکام، سربلندی اور سرحدوں کی حفاظت کے لئے بہترین ثابت ہو گی۔ سنیارٹی کے اصولوں پر ہونے والی تقرریوں پر وفاقی حکومت کے فیصلوں کو سراہتے ہیں۔ امید ہے اب ملک میں استحکام آئے گا اور عوام کی مشکلات بھی کم ہوں گی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .