۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
علامہ شبیر میثمی

حوزہ/ ایس یو سی کے مرکزی جنرل سیکرٹری: مکتب تشیع کو دیوار سے لگانے کی کوشش ہورہی جو کسی صورت قبول نہیں، ملک میں سنگل نیشنل کریکولم کے نعرہ کے نیچے ملک کو دہشت گردی،فرقہ واریت اور مذہبی انتہاپسندی کی دلدل میں دھکیلا جارہا ہے جس کے خطرات منڈلارہے ہیں اور سانحہ سیالکوٹ جیسے واقعات کو روکنا حکومت کے بس میں نہیں ہوگا لہذا حکومت کو متوجہ کرتا ہوں کہ ہوش کے ناخن لے اور ملکی سالمیت پر کوئی سمجھوتا نا کیا جائے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،مرکزی جنرل سیکرٹری شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے جنوبی پنجاب کے دورے کے دوران ملتان میں کارکنان و عمائدین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجالس و عزداری پہ کوئی قدغن قبول نہیں، قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی دامت برکاتہم نے ملک کی سالیمت کیلئے لازوال قربانیاں دی جنہیں فراموش نہیں کیا جاسکتا، مکتب تشیع کو دیوار سے لگانے کی کوشش ہورہی جو کسی صورت قبول نہیں، ملک میں سنگل نیشنل کریکولم کے نعرہ کے نیچے ملک کو دہشت گردی،فرقہ واریت اور مذہبی انتہاپسندی کی دلدل میں دھکیلا جارہا ہے جس کے خطرات منڈلارہے ہیں اور سانحہ سیالکوٹ جیسے واقعات کو روکنا حکومت کے بس میں نہیں ہوگا لہذا حکومت کو متوجہ کرتا ہوں کہ ہوش کے ناخن لے اور ملکی سالمیت پر کوئی سمجھوتا نا کیا جائے۔

اس موقع پر انہوں نے یہ بھی کہا کہ قائد ملت جعفریہ کے حکم پہ لبیک کہتے ہوئے ہمہ قسمی قربانی دینے کیلئے تیار ہیں اس دوران تمام سینئیر تنظیمی احباب نے مرکزی جنرل سیکرٹری علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کے ساتھ اظہار یکجہتی اور قائد کے فرمان پر جان بھی قربان ہے کہ نعروں سے ہال گونج اٹھا،۔

علامہ سید ناظر عباس تقوی مرکزی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری شیعہ علماء کونسل پاکستان نے مسنگ پرسنز اور مجالس و عزادری کے خلاف کاٹی گئی ایف آئی آرز کو خلاف آئین قراردیتے ہوئے کہا کہ ہم عزاداری سے ایک انچ پیچھے نہیں ہٹیں گے تم جتنے ظلم کرسکتے ہو کر لو یہ تحریک حسینی کربلا سے چلی ہے شیعہ ایک قوم ہے کوئی سیاسی نعرہ یا پارٹی نہیں جسے تم مسل دو گے ہم جمہوری لوگ ہیں جب ہم باہر نکلیں گے تو تمہارے بس میں نہیں ہوگا لہذا ایک بار پھر حکومت کو ریاستی اداروں ان غیر آئینی و غیر فطری اقدامات سے پیچھے ہٹنے کی ضرورت ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .