۶ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۶ شوال ۱۴۴۵ | Apr 25, 2024
شیعہ علماءکونسل پاکستان کا مرکزی تنظیمی اجلاس، 19رکنی مرکزی کابینہ نامزد

حوزہ/ قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے نامزد مرکزی کابینہ سے حلف لیا۔ جنمیں علامہ سید محمد تقی نقوی سینئر نائب صدر ،علامہ شبیرحسن میثمی مرکزی سیکرٹری جنرل ، زاہد علی آخونزادہ مرکزی سیکرٹری اطلاعات سمیت دیگر مرکزی عہدیدار نامزد ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،راولپنڈی-اسلام آباد/ 9نومبر 2021ء قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے شیعہ علماءکونسل پاکستان کی19رکنی مرکزی کابینہ نامزد کرتے ہوئے ان سے حلف لے لیا ۔

شیعہ علماء کونسل پاکستان کی نامزد کابینہ میں مرکزی سینئر نائب صدر علامہ سید محمد تقی نقوی اور مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کو نامزد کیا گیا ہے۔

دیگر عہدیداروں میں مرکزی نائب صدر علامہ عارف حسین واحدی ،علامہ محمد رمضان توقیر ، علامہ سید سبطین حیدر سبزواری، علامہ موسیٰ رضا جسکانی،علامہ مظہر عباس علوی، علامہ خورشید انور جوادی، سید حسنین مہدی رضوی،معظم علی لاشاری بلوچ ایڈووکیٹ ،سید محمود حسین بخاری، ایڈیشنل سیکرٹری جنرل علامہ سید ناظر عباس تقوی، ڈپٹی سیکرٹریز جنرل سید سکندر عباس گیلانی ایڈووکیٹ، سید مصور حسین نقوی کے اسماء شامل ہیں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .