۲۵ آذر ۱۴۰۳ |۱۳ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 15, 2024
شیعہ علماء کونسل اسلام آباد

حوزہ/ قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کی رہائش گاہ پر شیعہ علماء کونسل وفاقی علاقہ اسلام آباد کے نو منتخب عہدیداران کی حلف برداری کی تقریب منعقد ہوئی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،اسلام آباد/ آج بروز اتوار قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کی رہائش گاہ پر شیعہ علماء کونسل وفاقی علاقہ اسلام آباد کے نو منتخب عہدیداران کی حلف برداری کی تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر کونسل کے صدر سید جاوید حسین نقوی کی سربراہی میں 11 رکنی وفد نے علامہ ساجد نقوی سے ملاقات کی۔

تقریب میں علامہ ساجد نقوی نے نو منتخب عہدیداران سے حلف لیا اور ان کی رہنمائی کرتے ہوئے تنظیمی امور کے حوالے سے اہم ہدایات دیں۔ انہوں نے تنظیم کی کامیابی کے لیے خصوصی دعا بھی کی۔

تقریب میں شامل عہدیداران کے نام درج ذیل ہیں:

1. سید جاوید حسین نقوی (صدر)

2. مولانا سید علی بنیامین نقوی (سینیئر نائب صدر)

3. مولانا سید محسن عباس نقوی ایڈووکیٹ (نائب صدر)

4. مولانا سید نقی عباس ہمدانی (نائب صدر)

5. سید کوثر حسین کاظمی (نائب صدر)

6. سید سجاد حیدر نقوی (نائب صدر)

7. تصور عباس جاڑا (جنرل سیکرٹری)

8. سید ناصر حسین نقوی (ایڈیشنل جنرل سیکرٹری)

9. ملک غضنفر عباس (ڈپٹی جنرل سیکرٹری)

10. سید افتخار حیدر نقوی (سیکرٹری اطلاعات)

11. صفت حسین (سیکرٹری مالیات)

12. مولانا میر فرحت عباس (سیکرٹری تبلیغات)

آخر میں قائد ملت جعفریہ پاکستان نے عہدیداران کو فرداً فرداً مخاطب کیا اور تنظیمی مقاصد کے حصول کے لیے رہنمائی فراہم کی، ساتھ ہی ان کی کامیابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

شیعہ علماء کونسل اسلام آباد کے عہدیداران کی علامہ ساجد نقوی سے ملاقات اور حلف برداری

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .