حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ علماء کونسل ضلع ملتان کا اہم اجلاس جامعہ مخزن العلوم الجعفریہ سورج میانی ملتان میں منعقد ہوا، اجلاس میں ضلعی صدر ملتان محمد باقربلوچ اور تحصیل صدر ملتان سید علی سجاد نقوی نے شرکت کی۔ اجلاس میں ملتان شہر کے مختلف علاقوں سے عمائدین نے بھی شرکت کی۔
اس موقع پر مولانا کاشف حیدری، مولانا اعجاز حسین بہشتی، مولانا غلام مصطفی خان، حیدر خان، خلیفہ الطاف حسین سمیت دیگر نے شرکت کی۔ اس موقع پر محمد باقر خان بلوچ نے ضلعی صدر ملتان، مولانا سید کاشف ظہور نقوی اور مولانا شرافت علی مجتبائی سینیئر نائب صدر، مولانا تنویر حسین صدیقی، رانا شاہد اور اظہر بلوچ نائب صدر، ڈاکٹر عامر علی صدیقی جنرل سیکرٹری، سید وقار ڈپٹی جنرل سیکرٹری، اسد رضا ایڈیشنل جنرل سیکرٹری، حیدر ملک میڈیا ایڈوائزر، ارشد صدیقی سیکرٹری اطلاعات، مولانا قلب عابد فنانس سیکرٹری، مرید عباس ڈپٹی فنانس سیکرٹری، نجم شاہ سیکرٹری نشرواشاعت، مولانا اعجاز حسین بہشتی سیکرٹری تبلیغات اور مولانا غلام مصطفی خان کو ضلعی ترجمان نامزد کیا گیا۔
جبکہ مولانا سید علی سجاد نقوی کو تحصیل صدر ملتان، مولانا عابد حسین شاہ سینینئر نائب صدر، محمد رضا نائب صدر، مہدی حسن صدیقی جنرل سیکرٹری، مولانا انجینئر کاشف حسین حیدری ڈپٹی جنرل سیکرٹری، محمد الیاس فنانس سیکرٹری، مجاہد حسین صدیقی سیکرٹری نشرواشاعت، سید شاہد حسین شاہ میڈیا ایڈوائزر، مولانا ادریس نوری سیکرٹری تبلیغات، محمد ادریس رابطہ سیکرٹری اور سید اظہر عباس شمسی کو ڈپٹی میڈیا ایڈوائزر نامزد کیا گیا۔
نامزد عہدیداران سے جامعہ مخزن العلوم الجعفریہ ملتان کے وائس پرنسپل حجتہ الاسلام والمسلمین علامہ سید علی رضا نقوی نے حلف لیا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ایس یو سی ملتان کے ضلعی اور تحصیل صدر کا کہنا تھا کہ تنظیم سازی کے عمل کو دیگر تحصیلوں اور علاقوں میں بھی جلد پھیلایا جائے گا۔