۹ فروردین ۱۴۰۳ |۱۸ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 28, 2024
علامہ ڈاکٹر حکیمی

حوزہ/ ایم ڈبلیو ایم کے رہنما ڈاکٹر مشتاق حکیمی کا کہنا ہے کہ جی بی حکومت علاقے کے متاثرین کی امداد کرنے میں لیت و لعل سے کام لے رہی ہے جسکی زندہ مثال تلو کا سیلاب ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایم ڈبلیو ایم کے رہنما ڈاکٹر مشتاق حکیمی کا کہنا ہے کہ جی بی حکومت علاقے کے متاثرین کی امداد کرنے میں لیت و لعل سے کام لے رہی ہے جسکی زندہ مثال تلو کا سیلاب ہے جس کی وجہ سے وہاں کے باشندوں کے کروڑوں روپے کا نقصان ہوا اور ابھی تک ان کی کوئی مناسب امداد نہیں ہوسکی، ڈاکٹر کا کہنا تھا کہ حالیہ تلوبروق آتشزدگی میں بھی انتظامیہ سنجیدہ نظر نہیں آرہی ہے کیونکہ ابھی تک کسی نے اس بارے اقدام نہیں کیا ہے۔

ڈاکٹر مشتاق حکیمی نے روندو انتظامیہ پر زور دیا ہے کہ وہ فی الفور ان دونوں حادثات کے متاثرین کی مدد کرے اور غریبوں کو اپنے پاؤں پر کھڑے ہونے میں سہارا بنیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .