۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
جامعۃ النجف کوٹلی امام حسین (ع)

حوزہ/ المصطفٰی عالمیہ اسلام آباد کے زیر اہتمام جامعۃ النجف کوٹلی امام حسین (ع) کے طلباء کے مابین قرآت قرآن و نماز کا مسابقہ ہوا۔ جس میں جامعۃ النجف کے تمام طلباء نے حصہ لیا۔ پہلی دو پوزیشن حاصل کرنے والے دو طلباء احسن ثقلین اور فیضان مہدی کو حرم امام رضا (ع) کے قرآن مجید ہدیہ کئے گئے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جامعۃ النجف کوٹلی امام حسین (ع) ڈیرہ اسماعیل خان کے طلباء کے مابین قرآت قرآن کریم و نماز کا مسابقہ ہوا۔ جس میں پہلی دو پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء کو حرم امام رضا (ع) کے قرآن مجید ہدیہ کئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق، المصطفٰی عالمیہ اسلام آباد کے زیر اہتمام جامعۃ النجف کوٹلی امام حسین (ع) کے طلباء کے مابین قرآت قرآن و نماز کا مسابقہ برگزار کیا گیا، جس میں جامعۃ النجف کے تمام طلباء نے حصہ لیا۔

پہلی دو پوزیشن حاصل کرنے والے دو طلباء احسن ثقلین اور فیضان مہدی کو حرم امام رضا (ع) کے قرآن مجید ہدیہ کئے گئے۔ انعامات جامعۃ النجف کے پرنسپل علامہ محمد رمضان توقیر نے تقسیم کئے۔ اس موقع پہ علامہ محمد رمضان توقیر نے علوم دین کے موضوع پہ گفتگو کی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .