۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
الکوثر اسکول و کالج

حوزہ/ الکوثر سکول اینڈ کالج کے پرنسپل سید مرتضٰی شاہ نے اپنی گفتگو میں ادارے کے اہداف و مقاصد پہ روشنی ڈالی۔ ان کا کہنا تھا کہ ادارے سے تعلیم و تربیت پانے والے طلبہ معاشرے کی تعمیر و ترقی میں کلیدی کردار ادا کرینگے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،کوٹلی امام حسین (ع) ڈیرہ اسماعیل خان میں الکوثر اسکول اینڈ کالج کا افتتاح اور جشن صادقین کی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب کے مہمان خصوصی وفاقی وزیر امور کشمیر سردار علی مین خان گنڈہ پور تھے۔

تقریب کی صدارت الکوثر اسکول اینڈ کالج کے چیف ایگزیکٹو علامہ محمد رمضان توقیر، پرنسپل سید مرتضی شیرازی، مولانا قاری سراج احمد خلیل، مولانا طاہر نجفی، ندیم بلوچ ایڈوکیٹ، مولانا کاظم حسین مطہری، سید انصار علی زیدی کے علاوہ مختلف اسکولز اینڈ کالجز کے اساتذہ و طلباء اور میڈیا نمائندوں کے علاوہ ڈیرہ کی سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔

تقریب سے مہمان خصوصی وفاقی وزیر امور کشمیر علی امین خان گنڈہ پور، علامہ محمد رمضان توقیر، مولانا سراج احمد خلیل، پرنسپل سید مرتضی شیرازی خطاب کیا۔ علامہ محمد رمضان توقیر نے اپنے خطاب میں نئی نسل کی بہتر تعلیم و تربیت پہ زور دیا۔ تقریب کے دوران اسکول، کالجز کی طالبات بچوں اور نعت خوانوں نے نعتیں و منقبیں پیش کی۔ مہمان خصوصی کو الکوثر اسکول اینڈ کالج کے چیف ایگزیکٹو علامہ محمد رمضان توقیر نے قرآن مجید کا تحفہ دیا۔

الکوثر اسکول اینڈ کالج کے پرنسپل سید مرتضٰی شاہ نے اپنی گفتگو میں ادارے کے اہداف و مقاصد پہ روشنی ڈالی۔ ان کا کہنا تھا کہ ادارے سے تعلیم و تربیت پانے والے طلبہ معاشرے کی تعمیر و ترقی میں کلیدی کردار ادا کرینگے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .