۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
جامعہ روحانیت استور کراچی

حوزہ/ صاحب العصر اکیڈمی کے حفاظ و حافظات نے حفظ قرآن کی مختلف مہارتوں کا مظاہرہ کرکے سامعین کے دلوں کو گرمایا۔ طلباء و طالبات نے اجتماعی آسمائے حسنیٰ اور معروف کلام سلام فرماندہ پیش کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جامعہ روحانیت استور کراچی نے صاحب العصر اکیڈمی کے سالانہ نتائج کے اعلان اور جشن مولود کعبہ (ع) کی تقریب کا اہتمام امام بارگاہ وحدت المسلمین گلستان جوہر میں کیا۔

تقریب میں طلباء و طالبات نے مولائے کائناتؑ کی شان میں تقاریر اور مناقب امیر المومنینؑ پیش کیں۔ صاحب العصر اکیڈمی کے حفاظ و حافظات نے حفظ قرآن کی مختلف مہارتوں کا مظاہرہ کرکے سامعین کے دلوں کو گرمایا۔ طلباء و طالبات نے اجتماعی آسمائے حسنیٰ اور معروف کلام سلام فرماندہ پیش کیا۔

تقریب میں شیعہ علماء کونسل کے جنرل سیکریڑی مولانا سجاد حاتمی، جامعہ روحانیت استور کراچی کے صدر ڈاکٹر سید مظفر حسین رضوی، مولانا غلام محمد کراروی، مولانا ہادی حسین اخونزادہ، مولانا فقیر حسین، مولانا شریف مشہدی، مولانا شہباز علی، مولانا اسماعیل عارفی، مولانا فاضل حسین، مولانا جمشید بہشتی، مولانا ہاشم علی، مولانا اکبر حسین، آغا فدا حسین، ہیڈ ماسٹر محبوب علی، پرنسپل اسٹیڈرڈ پبلک اسکول سید بشارت حسین، معروف نوحہ خواں شاہد علی شاہد بلتستانی اور دیگر معزز شخصیات نے شرکت کی۔

تقریب سے علمائے کرام نے خطاب کرتے ہوئے صاحب العصر اکیڈمی کے طلباء کی بہترین کاکردگی کو خراج تحسین پیش کیا۔ خاص کر شیخ شہباز علی اور معلمات کی محنتوں کو سراہا اور آئندہ بھی اسی طرح بچوں کی تعلیم تربیت پر کام کرنے کی تاکید فرمائی۔ پروگرام کے اختتام پر پوزیشن لینے والے طلبا و طالبات میں انعامات تقسیم کئے اور مدرسے کے تمام بچوں میں عیدی تقسیم کی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .