بدھ 12 نومبر 2025 - 08:00
جامعہ روحانیت بلوچستان، قم کے صدر کی پرنسپل مدرسہ جوادیہ لکھی غلام شاہ سے ملاقات / مختلف امور پر تبادلۂ خیال

حوزہ / جامعہ روحانیت بلوچستان کے صدر نے وفد کے ہمراہ پاکستان سے تشریف لائے مدرسہ جوادیہ لکھی غلام شاہ کے پرنسپل علامہ عبد المجید بہشتی سے ملاقات کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جامعہ روحانیت کے صدر علامہ علی اصغر عرفانی نے علامہ عبدالمجید بہشتی کو سرزمین علم و اجتہاد میں خوش آمدید کہتے ہوئے ان کا خیر مقدم کیا۔

جامعہ روحانیت بلوچستان، قم کے صدر کی پرنسپل مدرسہ جوادیہ لکھی غلام شاہ سے ملاقات / مختلف امور پر تبادلۂ خیال

رپورٹ کے مطابق دوران ملاقات صدر جامعہ روحانیت بلوچستان نے اپنی کابینہ کے تعارف سمیت جامعہ روحانیت کی بھرپور فعالیت سے علامہ عبدالمجید بہشتی کو آگاہ کیا۔

مدرسہ جوادیہ لکھی غلام شاہ کے پرنسپل نے جامعہ روحانیت بلوچستان کے اراکین کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے قومی و ملکی صورتحال پر سیر حاصل گفتگو کی۔

جامعہ روحانیت بلوچستان، قم کے صدر کی پرنسپل مدرسہ جوادیہ لکھی غلام شاہ سے ملاقات / مختلف امور پر تبادلۂ خیال

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha