۲۴ آذر ۱۴۰۳ |۱۲ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 14, 2024
علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کی کوئٹہ آمد

حوزہ / علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کی کوئٹہ میں جامعہ امام صادق ع میں آمد ہوئی اور مدارس کے طلباء سے اہم خطاب بھی کیا‎۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کی کوئٹہ میں جامعہ امام صادق ع میں آمد کے موقع پر حجت الاسلام علامہ علامہ جمعہ اسدی اور مرکزی نائب صدر جناب زاہد علی زاہدی سے ملاقات کی اور مدرسہ کے طلاب سے خطاب بھی کیا۔

رپورٹ کے مطابق سیکرٹری جنرل نے علامہ جمعہ اسدی صاحب کی عیادت کی اور علامہ جمعہ اسدی نے سیکرٹری جنرل سے ان کے بھائی مرحوم مصدق حسین لاکھانی کی فاتحہ خوانی بھی کی۔

بعدازاں مرکزی سیکرٹری جنرل نے صوبائی صدر بلوچستان مولانا آصف حسین الحسینی اور مولانا دبیر حسین حسینی اور شیعہ کانفرنس کے ذمہ داران سے اہم ملاقاتیں کیں اور زائرین امام حسین علیہ السلام کے مسائل پر بھی غور و خوص کیا گیا۔

علامہ شبیر حسن میثمی کی کوئٹہ آمد / علامہ جمعہ اسدی سمیت مختلف ذمہ داران سے ملاقاتیں

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .