۲۴ آذر ۱۴۰۳ |۱۲ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 14, 2024
اصغریہ آرگنائزیشن

حوزہ/بتاریخ 29,30 جون 2024 بروز ہفتہ و اتوار اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان کا دو روزہ مرکزی ورکنگ کاؤنسل اجلاس و منیجمنٹ ورکشاپ زیر صدارت مرکزی صدر اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان محترم محمد حنیف کانیھو صاحب، بمقام المہدی سینٹرز جامشورو سٹی میں منعقد کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بتاریخ 29,30 جون 2024 بروز ہفتہ و اتوار اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان کا دو روزہ مرکزی ورکنگ کاؤنسل اجلاس و منیجمنٹ ورکشاپ زیر صدارت مرکزی صدر اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان محترم محمد حنیف کانیھو صاحب، بمقام المہدی سینٹرز جامشورو سٹی میں منعقد کیا گیا۔

اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان کا دو روزہ مرکزی ورکنگ کاؤنسل اجلاس و منیجمنٹ ورکشاپ

اجلاس میں خصوصی شرکت اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی کاؤنسل کے چیئرمین محترم رسول بخش حسینی صاحب، وائس چیئرمین محترم علی اصغر عرفانی صاحب، سیکریٹری مرکزی کاؤنسل کے محترم نثار علی چانڈیو صاحب اور اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان نے کی۔

افتتاحی گفتگو مرکزی صدر محترم محمد حنیف کانیہو نے کی اور شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔

اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک اور دعائے توسل کے ساتھ کیا گیا۔

اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان کا دو روزہ مرکزی ورکنگ کاؤنسل اجلاس و منیجمنٹ ورکشاپ

اجلاس میں تعارف کے بعد اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان روحانی اور معنوی دروس ہوئے حجت الاسلام و المسلمین علامہ سجاد علی جوادی اور محترم و مکرم سید ساجد علی کاظمی صاحب نے درس دیا۔

اس موقع پر اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان کا سالانہ پروگرام نامہ پیش کیا گیا جس پر بریفنگ مرکزی کاؤنسل کے چیئرمین محترم رسول بخش صاحب نے دی اور مرکزی ڈویژن، اضلاع تحصیل اور یونٹس کے پروگرام سمجھائے گئے۔

آخر میں دعائے امام زمانہ و دعائے وحدت کے ساتھ پروگرام کا اختتام ہوا۔

اجلاس میں مرکزی ورکنگ کاؤنسل اراکین، مرکزی کابینہ، ڈویژنل و اضلاع صدور اور جنرل سیکریٹریز نے بھرپور شرکت کی۔

اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان کا دو روزہ مرکزی ورکنگ کاؤنسل اجلاس و منیجمنٹ ورکشاپ

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .