۲۵ آذر ۱۴۰۳ |۱۳ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 15, 2024
News ID: 400226
29 جون 2024 - 23:42
ڈومکی

حوزہ/ بلوچستان پاکستان کے سابق صوبائی وزیر چیف آف بیرک نواب محمد خان شاہوانی اور ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ مقصود علی ڈومکی نے شاہوانی اور ڈومکی نامی قبائل کے درمیان ایک دیرینہ مسئلے کو حل کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بلوچستان پاکستان کے سابق صوبائی وزیر چیف آف بیرک نواب محمد خان شاہوانی اور ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ مقصود علی ڈومکی نے شاہوانی اور ڈومکی نامی قبائل کے درمیان ایک دیرینہ مسئلے کو حل کیا۔

22 سالہ دشمنی دوستی میں تبدیل

اس موقع پر دونوں برادریوں کے معززین نصر اللہ خان ڈومکی، میر لطف اللہ شاہوانی، وڈیرہ صلاح الدین شاہوانی، ٹکری اللہ بخش شاہوانی اور ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی جنرل سیکریٹری علامہ سہیل اکبر شیرازی و دیگر موجود تھے۔

علامہ مقصود ڈومکی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الحمدللہ آج 22 سال پرانی دشمنی کو ختم کر کے کدورتیں دور کی گئی ہیں۔ قرآن کریم کی آیات کے مطابق جو شخص لوگوں کے درمیان صلح و آشتی پیدا کرنے کے لیے کوششیں کرتا ہے اللہ کی رحمت و مغفرت اس کی شامل حال ہوتی ہے۔ بعض روایات میں اصلاح ذات البین کو صدقہ و خیرات سے برتر عمل قرار دیا گیا ہے۔ ایک اور روایت کے مطابق جو شخص دو افراد کے درمیان صلح کرنے کے لیے قدم اٹھاتا ہے فرشتے اس پر سلام و درود بھیجتے ہیں۔

22 سالہ دشمنی دوستی میں تبدیل

اس موقع پر نواب محمد خان شاہوانی نے کہا کہ بلوچستان کی قبائلی روایات ہیں جس کے مطابق متحارب فریقین میں صلح صفائی کی جاتی ہے۔

اس موقع پر فریقین آپس میں شیر و شکر ہو گئے اور صلح صفائی کے موقع پر سید قادر شاہ نے دعائے خیر کی۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .