۹ تیر ۱۴۰۳ |۲۲ ذیحجهٔ ۱۴۴۵ | Jun 29, 2024
علامہ مقصود ڈومکی

حوزہ/ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ مقصود علی ڈومکی نے کوئٹہ میں ادارہ برائے انسداد منشیات و نفسیاتی امراض (کوئٹہ بحالی سینثر) کا دورہ کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اس موقع پر کوئٹہ بحالی سینثر کے سربراہ سید عادل شاہ نے انہیں ادارے کی خدمات اور فعالیت کے حوالے سے بریفنگ دی۔

علامہ ڈومکی کا کوئٹہ میں ادارۂ برائے انسدادِ منشیات و نفسیاتی امراض کا دورہ

سید عادل شاہ نے بتایا کہ کوئٹہ بحالی سینثر QRC میں اس وقت 29 مریض زیر علاج ہیں۔ جنہیں منشیات کے نقصانات اور مضر اثرات سے آگاہی دینے کے ساتھ ساتھ ان کا علاج کیا جاتا ہے۔ منشیات کو دین اسلام نے حرام قرار دیا ہے کیونکہ یہ انسان کے لئے مضر ہے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ نشہ زہر قاتل ہے جس سے نوجوان نسل تباہ ہو رہی ہے منشیات کے بیوپاری موت کے سوداگر ہیں۔ منشیات فروشی انسان دشمنی ہے۔ حکومت اور ریاستی ادارے منشیات کی ترسیل اور خرید و فروخت کو روک کر نوجوان نسل کو تباہی سے بچائیں۔

علامہ ڈومکی کا کوئٹہ میں ادارۂ برائے انسدادِ منشیات و نفسیاتی امراض کا دورہ

انہوں نے کہا کہ ریاستی اداروں میں موجود کالی بھیڑیں منشیات کی ترسیل اور خرید و فرخت میں ملوث ہیں جو بھتہ اور رشوت لے کر اس گھناؤنے کاروبار کی سرپرستی کرتے ہیں۔

انہوں نے منشیات کے عادی افراد کو نشہ جیسی مہلک بیماری سے نجات دلانے کے حوالے سے کوئٹہ بحالی سینثر کی خدمات کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ معاشرے میں ہر سطح پر نشے کے خلاف مہم چلانی چاہیے۔

علامہ ڈومکی کا کوئٹہ میں ادارۂ برائے انسدادِ منشیات و نفسیاتی امراض کا دورہ

تبصرہ ارسال

You are replying to: .