۳ آذر ۱۴۰۳ |۲۱ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 23, 2024
مقصود ڈومکی

حوزہ/ ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی نے عشرۂ ولایت و امامت کی مناسبت سے کوئٹہ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عید غدیر امت مسلمہ کی سب سے بڑی عید ہے جس دن حضرت سید الانبیاء محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حکم خدا سے حضرت امام علی ابن ابی طالب علیہ السلام کی ولایت و امامت کا اعلان کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی نے عشرۂ ولایت و امامت کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عید غدیر امت مسلمہ کی سب سے بڑی عید ہے جس دن حضرت سید الانبیاء محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حکم خدا سے حضرت امام علی ابن ابی طالب علیہ السلام کی ولایت و امامت کا اعلان کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ 18 ذوالحجۃ یوم عید و جشن ہے، کیونکہ پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس دن کو امت مسلمہ کے لئے عید کا دن قرار دیا۔ جبکہ 18 ذوالحجۃ گزشتہ انبیاء کرام علیہم السلام اور امتوں میں بھی عید کا درجہ رکھتی تھی۔

انہوں نے کہا کہ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے زمانے سے لے کر ہر دور میں اہل سنت کے جید علمائے کرام اور محدثین نے حدیث غدیر کو بیان کیا ہے۔ خطبۂ غدیر اہل بیت علیہم السلام خصوصاً امام علی علیہ السلام کی ولایت و خلافت پر نص صریح ہے۔ اسی لئے آج بھی اھل سنت علماء اور عوام کی ایک بڑی تعداد مولا علی علیہ السلام کو آقا حاکم سردار اور مولا مانتی ہے۔

علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ جنہیں آل رسول سے عداوت اور دشمنی ہے انہوں نے ہمیشہ اہل بیت علیہم السلام کے فضائل و مناقب کا انکار کیا ہے۔ بنو امیہ اور بنو عباس کے دور خلافت میں آل رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے فضائل و مناقب کو چھپانے کیلئے ریاستی مشینری اور وسائل استعمال کئے گئے۔ مگر دشمنان اہل بیت کی تمام تر سازشیں ناکام ہو گئیں۔ آج بھی پوری دنیا میں اہل بیت علیہم السلام کے فضائل و کمالات اور صداقت سورج کی شعاعوں کی طرح پوری دنیا کو منور کر رہے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .