۲۱ آذر ۱۴۰۳ |۹ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 11, 2024
علامہ ساجد نقوی

حوزہ / علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا: یوم غدیر تاریخ اسلام میں بے پناہ اہمیت رکھتا ہے۔ حضرت علی علیہ السلام کی امامت کا اعلان دراصل ایک نظام کا اعلان ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا: یوم غدیر تاریخ اسلام میں بے پناہ اہمیت رکھتا ہے۔امیر المومنین حضرت علی ابن ابی طالب علیہما السلام کی ولایت و امامت کا اعلان سلسلہ نبوت و رسالت کے خاتمے اور ولایت و امامت کے آغاز کی نشاندہی کرتا ہے اور ایک ایسے سسٹم و نظام کا اعلان ہے جو بعد از پیغمبر گرامی(ص) اسلام کی حفاظت ، تشریح ، ترویج اور نفاذ کا ضامن ہے۔

علامہ ساجد نقوی نے کہا: اس روز عالم انسانیت کو اس جانب متوجہ کرنا مقصود تھا کہ وہ اسلام کی حفاظت ،تشریح ، ترویج اور نفاذ کا مرجع و مرکز علی ابن ابی طالب علیہما السلام کو تسلیم کریں،ان کی اطاعت کریں اورتطہیرنظام ومعاشرہ کیلئے ان کے بھرپور عملی اقدامات میں ان کا ساتھ دیں۔

قائد ملت جعفریہ پاکستان نے کہا: یوم غدیر کی بابرکت ساعتوں میں ہمیں اس عہد کی تجدید کرنا ہوگی کہ دین حق کی سربلندی اور ترویج اور امام برحق حضرت علی ابن ابی طالب علیہما السلام کی سیرت و کردار کو نمونہ عمل بناتے ہوئے اپنی انفرادی اور اجتماعی زندگیوں کو اس کے مطابق ڈھالیں گے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .