۲۳ آذر ۱۴۰۳ |۱۱ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 13, 2024
علامہ سید ساجد علی نقوی

حوزہ / قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے 12 رمضان المبارک "روز مواخات" کی مناسبت سے جاری پیغام میں تمام مسلمانوں کو اتحاد و وحدت پر تاکید کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے 12 رمضان المبارک "روز مواخات" کی مناسبت سے جاری پیغام میں کہنا ہے کہ روز مواخات کو یاد رکھتے ہوئے آج ایک بار پھر ”صیغہ اخوت“ کی تجدید کی جائے اور انصار و مہاجرین والا جذبہ بیدار کرتے ہوئے ایک دوسرے کے دکھ سکھ بانٹے جائیں تاکہ مشکلات اور مصائب کا مقابلہ کیا جاسکے۔

انہوں نے کہا: نبی رحمت (ص) نے انصار و مہاجرین کو آپس میں بھائی بھائی بناکر دینی بھائی چارے کی تشکیل کی اور ایک آئیڈیل معاشرے کی بنا ڈالی اور اس موقعہ پر حضرت علی ابن ابی طالب علیہما السلام کو اپنا بھائی قراردے کر ان کے مقام کو واضح کیا۔

علامہ سید ساجد نقوی نے مزید کہا: اتحاد و وحدت اور امت مسلمہ کی یکجہتی کو قرآنی و نبوی فریضہ گردانتے ہوئے ہم نے آغاز ہی میں ایک تاریخی "اعلامیہ وحدت" پر دستخط کرکے امت مسلمہ کو ایک لڑی میں پرونے میں کوششوں کی بنیاد رکھی۔پھر نفاذ شریعت سفارشات "اتحاد بین المسلمین کمیٹیاں" ضابطہ ہائے اخلاق اور ان سے بھی بڑھ کر پہلے "ملی یکجہتی کونسل پاکستان" کی بنیاد رکھی۔ جس میں ملک کے تمام اسلامی مکاتب و مسالک کی نمائندہ دینی و سیاسی جماعتوں کی بھرپور شرکت تھی اور اس کے بعدسن 2000 ءکے اوائل میں "متحدہ مجلس عمل پاکستان" وجود میں آئی ۔

قائد ملت جعفریہ پاکستان نے واضح کیا کہ ہمارے درمیان چند ایک فروعی نوعیت کے اختلافات ہیں جن کا بیان مہذب انداز میں اور شائستگی کے ساتھ علمی سطح پر کرنے کی عادت ڈالنی چاہیے۔ ہمارے اسی موقف کی تائید ہمارے بزرگان دین، مراجع کرام اور آیات عظام نے بھی کی اور واضح کیا کہ تمام مکاتب اور مسالک کے اکابرین اور بزرگان کا احترام لازم اور توہین ممنوع ہے۔

انہوں نے کہا: تمام مسلمانوں کو چاہئے کہ باہمی محبت و رواداری کو فروغ دے کر نفرتوں، بغض و عناد اور عداوتوں کا خاتمہ کرکے، فروعی مسائل اور فرقہ وارانہ تنازعات کو ہوا دینے سے گریز اور مشترکات پر جمع ہو کر وحدت کا عملی مظاہرہ کیا جائے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .