۲۴ آذر ۱۴۰۳ |۱۲ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 14, 2024
23 مارچ یوم پاکستان

حوزہ / پاکستان بھر میں آج یوم پاکستان ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے، پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں دن کے آغاز پر توپوں کی سلامی دی گئی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، 23 مارچ یوم پاکستان کے موقع پر پاکستان بھر میں آج یوم پاکستان ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے۔ سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن عبدالعزیز یومِ پاکستان پریڈ کے مہمان خصوصی ہوں گے۔

رپورٹ کے مطابق 84 ویں یوم پاکستان پر صدر مملکت، وزیراعظم سمیت پاک فوج، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس نے قوم کو مبارکباد دی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق یہ دن ہمیں آزادی کی اہمیت اور قدر کی یاد دلاتا ہے، مسلح افواج ہر قیمت پر مادر وطن کے دفاع، خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے عزم کی تجدید کرتی ہے کہ وہ ملکی دفاع میں کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گی۔

قابل ذکر ہے کہ یوم پاکستان پاکستان کی تاریخ کا بہت اہم دن ہے۔ اس دن یعنی 23 مارچ 1940ء کو قرارداد پاکستان ، جسے قرارداد لاہور بھی کہا گیا تھا، پیش کی گئی تھی۔ قرارداد پاکستان جس کی بنیاد پر مسلم لیگ نے برصغیر میں مسلمانوں کے جدا گانہ وطن کے حصول کے لیے تحریک شروع کی تھی اور سات برس کے بعد اپنا مطالبہ منظور کرانے میں کامیاب رہی۔ وہ مطالبہ جو اسلامی جمہوریہ پاکستان کے نام سے دنیا کے نقشے پر ابھرا۔ اس دن "23 مارچ" پورے پاکستان میں عام تعطیل ہوتی ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .