حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رحمۃ للعالمین فاؤنڈیشن کی جانب سے سرینگر بمنہ میں عید سعید غدیر کی مناسبت سے ایک جشن منعقد ہوا، جس میں متعدد بچوں نے شرکت کی۔
اس موقع پر بچیوں نے غدیر کے موضوع پر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
شرکت کرنے والے بچوں میں رحمت اللعالمین فاؤنڈیشن کے چیئرمین شیخ فردوس نے پھولوں کے گلدستے پیش کیے۔
جشنِ فرزندانِ غدیری میں بچوں کیلئے طرح طرح کے پروگرام پیش کیے گئے اور فاؤنڈیشن کے چیئرمین نے سوشل میڈیا اور استعماری قوتوں کی جانب سے بچوں کے مستقبل کیلئے درپیش چیلنجوں کی طرف اشارہ کیا اور بچوں کی تعلیم و تربیت پر زور دیا۔
شیخ فردوس نے بچوں کی تعلیم و تربیت اور والدین کی زمہ داریوں پر نیز روشنی ڈالتے ہوئے بچوں پر ہر لحاظ سے نظر رکھنے کی تاکید کی۔
جشن کے آخر میں غدیری بچے اور بچیوں میں مٹھائی بھی تقسیم کی گئی۔