۸ تیر ۱۴۰۳ |۲۱ ذیحجهٔ ۱۴۴۵ | Jun 28, 2024
گل‌آرایی ضریح حضرت امیرمؤمنان (ع) در آستانه میلاد امام مجتبی (ع)

حوزہ/ نجف کے گورنر یوسف کناوی نے ماضی کے تجربات سے استفادہ کرتے ہوئے عید غدیر خم عید کے موقع پر لاکھوں زائرین کے استقبال کے لیے جامع اور جدید منصوبوں کا اعلان کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، نجف کے گورنر یوسف کناوی نے ماضی کے تجربات سے استفادہ کرتے ہوئے عید غدیر خم عید کے موقع پر لاکھوں زائرین کے استقبال کے لیے جامع اور جدید منصوبوں کا اعلان کیا۔

شہر نجف کے گورنر یوسف کناوی نے نجف پولیس ہیڈکوارٹر کی میزبانی میں منعقدہ ایک کانفرنس میں کہا:عید غدیر کی زیارت مذہبی اعتبار سے بے شمار اہمیت اور ثواب کی حامل ہے اور مومنین کے دلوں میں اس کی اہمیت کی وجہ سے یہ زیارت دیگر زیارتوں سے مختلف ہے۔

اس عراقی عہدیدار نے رمضان المبارک میں امام علی علیہ السلام کی شہادت کے موقع جیسے حالات اور بڑے اجتماعات سے متعلق سیکورٹی چیلنجوں سے موثر انداز میں نمٹنے کے ماضی کے تجربات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا: ضرورت پڑنے پر سیکورٹی فورسز فوری مداخلت کے لئے تیار رہیں گی۔

کناوی نے زائرین کے لئے انتظامات کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا: زائرین بغیر کسی ہجوم کے حرم مطہر میں داخل ہو سکیں گے، ہر قسم کی ایمرجنسی کے لئے ہم تیار ہیں اور ممکنہ واقعات سے نمٹنے کے لیے شہری پولیس اور فورس کی مدد کے لیے تفصیلی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ عید غدیر کے موقع پر دنیا بھر سے لوگ نجف اشرف کی جانب سفر کرتے ہیں اور سب کی دلی خواہش ہوتی ہے کہ اس دن حرم امیر المومنین علی بن ابی طالب علیہ السلام میں موجود ہوں، اس عید کے استقبال کے لئے کئی دن پہلے سے حرم کو سجایا گیا ہے اور ایک غدیری ماحول بنا دیا گیا ہے، غدیری پرچم بھی نصب کر دیا گیا ہے جو کہ قابل دید منظر پیش کرتا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .