۲۴ آذر ۱۴۰۳ |۱۲ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 14, 2024
1

حوزہ/ حرم امام رضا علیہ السلام کے شعبہ تبلیغات اسلامی کے نائب صدر نے حرم امام رضا علیہ السلام میں عید غدیر کے موقع پر عظیم الشان جشن عید غدیر کے انعقاد کا اعلان کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امام رضا علیہ السلام کے شعبہ تبلیغات اسلامی کے نائب صدر حجۃ ‌الاسلام والمسلمین حسین شریعتی ‌نژاد نے حرم امام رضا علیہ السلام میں عید غدیر کے موقع پر عظیم الشان جشن عید غدیر کے انعقاد کا اعلان کیا۔

انہوں نے مزید کہا: جشن عید منگل کی صبح حرم ےولایت ہال (تالار ولایت) میں منعقد کیا جائے گا جس میں زائرین اور مجاورین حرم حضرت امام رضا علیہ السلام شرکت فرمائیں گے۔

امام رضا علیہ السلام کے شعبہ تبلیغات اسلامی کے نائب صدر نے کہا: اس جشن کا آغاز عید کی صبح حرم امام رضا علیہ السلام کے قاری اور موذن سید جواد حسینی کی خوبصورت تلاوت کے ذریعہ کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا: تلاوت قرآن کریم کے بعد جشن کا باقاعدہ آغاز ہوگا جس میں شعرائے کرام اپنے مخصوص انداز میں نذرانہ عقیدت پیش کریں گے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .