۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
جشنِ عید غدیر کے موقع پر تہران میں 10 کلومیٹر طویل غدیری دسترخوان، عوام کی بھرپور شرکت

حوزہ / تہران کے عوام عید غدیر کے موقع پر دس کلومیٹر طویل غدیری دسترخوان بچھا کر عید غدیر کا جشن منا رہے ہیں جو اپنی نوعیت کا منفرد دینی پروگرام ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، جشنِ عید غدیر دنیابھر کی طرح پورے ایران میں جوش و خروش کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایرانی کے دارالحکومت تہران کے باسیوں نے 10 کلومیٹر طویل غدیری دسترخوان بچھایا ہے۔

اربعین حسینی کی مانند غدیر کے دن بھی مختلف تنظیموں، فلاحی اداروں اور مخیر حضرات کی جانب سے وسیع پیمانے پر نذر و نیاز کا اہتمام کیا جاتا ہے اور دنیا شیعوں کی حضرت علی ابن ابی طالب علیہ السلام کے ساتھ عقیدت و محبت کا نمونہ دیکھتی ہے۔

یاد رہے کہ اس 10 کلومیٹر غدیری دسترخوان پر کھانے پینے کے پروگرامز کے علاوہ مختلف دینی و ثقافتی قسم کے پروگرامز بھی منعقد کئے جاتے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ اس جشن میں شیعوں کے علاوہ دیگر فرقے سے تعلق رکھنے والے بھی شرکت کرتے ہیں۔ دوسرے فرقے کے لوگ بھی اس دسترخوان پر مولا علی علیہ السلام کے مہمان بنتے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .