۸ تیر ۱۴۰۳ |۲۱ ذیحجهٔ ۱۴۴۵ | Jun 28, 2024
کیک

حوزہ/ عید غدیر کی مناسبت سے جشن میں شرکت کرنے والے مؤمنین کی خاطر خواہ تواضع کے لیے صوبۂ زنجان میں چھ ٹن وزنی کیک تیار کرنے کا کام تیزی سے جاری ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران میں جشنِ عید غدیر کے حوالے سے تیاریاں عروج پر ہیں۔ مختلف صوبوں اور شہروں میں دس کلومیٹر غدیری دسترخوان کے نام سے ریلیاں نکالی جائیں گی، جس میں انواع و اقسام کے کھانوں اور ڈشز سے شرکاء کی تواضع کی جائے گی۔

صوبۂ زنجان ایران کی تاجر برادری نے عید غدیر کے موقع پر جشن میں شرکت کرنے والوں کی تواضع کے لئے چھ ٹن وزنی کیک تیار کرنے کا کام شروع کیا ہے۔

صوبائی انجمنِ تاجران کے صدر سجاد مقدمی نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کیک کو تیار کرنے کےلئے صوبے کے 160 ماہر حصہ لے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چھ ٹن وزنی کیک تیار کرنا مشکل کام ہے، لہٰذا احتیاط سے کام لیا جارہا ہے۔ گزشتہ سال بھی زنجان میں عید غدیر کے موقع پر کیک تیار کیا گیا تھا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .